Beef Bahari BBQ
بیف بہاری باربی کیو
اجزاء
بیف فلے آدھا کلو باریک کٹے ہوئے
دہی ایک سو گرام
پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پیاز ایک عدد کٹی اور فرائی کی ہوئی
لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ کٹی ہوئی
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
بیسن چار کھانے کے چمچ بھنا ہوا
مسٹرڈ آئل چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب
ایک پیالہ لیں اور اس میں بیف کے پارچے، تمام مصالحے اور اجزاء شامل کرکے اچھی طرح ملالیں۔
اب اس مکسچر کو دو سے تین گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
اب میری نیٹ کیا ہوا گوشت اور سبزیاں اسکیورز پر لگا کر باربی کیو کرلیں۔ یا اگر آپ چاہیں تو بیک یا فرائی بھی کرسکتے ہیں۔

No comments: