Mareez ki Nimaz

مریض کی نماز کا بیان


سوال: ایک مریض کھڑا ہونے کی طاقت نہیں رکھتا تو کیسے نماز پڑھے؟ 

جواب: جب کھڑا ہونا مریض پر دشوار ہو جاۓ تو بیٹھ کر نماز پڑھے رکوع کرے اور سجدہ کرے۔



سوال: اگر رکوع اور سجدہ کی طاقت نہ رکھے؟ 

جواب: رکوع اور سجدہ اشارے سے کرے اور سجدہ،رکوع سے زیادہ پست کرے اور اپنے چہرے کی طرف کوٸ شے نہ اٹھاۓ تاکہ اس پر سجدہ کرے۔



سوال: اگر بیٹھنے کی طاقت نہ رکھے ؟ 

جواب: وہ چت لیٹ جاۓ اور اپنے پاٶں قبلہ کی طرف کردے اور اپنے سر کے نیچے ایسی (چیز) رکھے جس سے اس کا سر اونچا ہوجاۓ اور اس کا چہرہ قبلہ کی طرف ہو جاۓ پس وہ اسی طرح چت لیٹے ہوۓ رکوع اور سجدہ اشارہ سے کرتے ہوۓ نماز پڑھے۔ 





سوال: اس (صورت) میں آپ کا قول کیا ہے جب وہ پہلو کے بل لیٹ جاۓ؟ 

جواب: اگر وہ پہلو کے بل لیٹ جاۓ اس حال میں کہ اس کا چہرہ قبلہ کی طرف ہو اور رکوع اور سجدہ اشارہ سے کرتے ہوۓ نماز پڑھے تو جاٸز ہے۔ 



سوال: اگر سر سے اشارہ کرنے کی طاقت نہ رکھے تو کیا آنکھوں یا ابروٶں یا دل سے اشارہ کرے؟
جواب: صرف سر سے اشارہ اگر سر سے اشارہ کرنے کی طاقت نہ رکھے تو نماز کو مٶخر کر دے۔ 



سوال: ایک مریض قیام پر قدرت رکھتا ہے اور رکوع اور سجدہ پر قدرت نہیں رکھتا تو کیسے نماز پڑھے؟
جواب: اس وقت قیام اسے لازم نہیں اور اس کیلۓ افضل یہ ہے کہ بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھے پس اگر کھڑے ہو کر اشارہ کرتے ہوۓ نماز پڑھے تو (بھی) جاٸز ہے۔ 



سوال: اگر تندرست کچھ نماز کھڑے ہو کر پڑھ لے پھر اسے بیماری لاحق ہو جاۓ تو کیسے اپنی نماز مکمل کرے؟ 

جواب: اسے بیٹھ کر مکمل کرے، رکوع کرے اور سجدہ کرے پس اگر رکوع اور سجدہ کی طاقت نہ رکھے تو اشارہ کے ساتھ اسے مکمل کرے اور اگر بیٹھنے کی طاقت نہ رکھے تو اسے چت لیٹ کر اشارہ سے مکمل کرے ۔ 



سوال: اگر بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھے رکوع اور سجدہ کرے پھر دورانِ نماز تندرست ہو جاۓ تو کیا ازسر نو نماز پڑھے؟ 

جواب: نۓ سرے سے نماز نہ پڑھے بلکہ کھڑے ہو کر اپنی نماز پر بنا کرے۔ 



سوال: اگر اشارہ کے ساتھ نماز کا کچھ حصہ پڑھے پھر رکوع اور سجدہ پر قادر ہو جاۓ تو کیا جو نماز پڑھ چکا ہے اس پر بنا کرے؟ 

جواب: جو نماز پڑھ چکا ہے اس پر بنا نہ کرے بلکہ ازسر نو نماز پڑھے۔ 



سوال: اُن نمازوں کی قضا کا حکم کیا ہے جو اُس سے بیہوشی کی وجہ سے فوت ہو جاٸیں؟ 

جواب: جس پر پانچ نمازوں یا ان سے کم تک بیہوشی طاری رہی تو اُن کی قضا کرے جب تندرست ہو جاۓ اور اگر بیہوشی کی وجہ سے ان (یعنی پانچ) سے زیادہ (نمازیں) فوت ہو جاٸیں تو قضا نہ کرے۔

88 comments / Replies

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    2. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    3. وعلیکم سلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

      Delete
  2. جب کھڑا ہونا مریض پر دشوار ہو جاۓتو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کر نماز پڑھے رکوع کرے اور سجدہ کرے

    ReplyDelete
  3. اگر رکوع اور سجدہ کی طاقت نہ رکھے

    تو رکوع اور سجدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے کرے

    ReplyDelete
  4. ارے سے رکوع اور سجدہ کرنے والا سجدہ،رکوع سے ۔۔۔۔۔۔۔کرے اور کوئی چیز اپنے چہرے کی طرف۔۔۔۔۔اٹھائے کہ اس پہ سجدہ کرے۔

    ReplyDelete
  5. اگر بیٹھنے کی طاقت نہ رکھے تو

    وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیٹ جاۓ اور اپنے پاٶں قبلہ کی طرف کردے اور اپنے سر کے نیچے ایسی (چیز) رکھے جس سے اس کا سر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہوجاۓ اور اس کا چہرہ قبلہ کی طرف ہو جاۓ پس وہ اسی طرح چت لیٹے ہوۓ رکوع اور سجدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سے کرتے ہوۓ نماز پڑھے۔

    ReplyDelete
  6. اگر نمازی پہلو کے بل لیٹ جاۓ اس حال میں کہ اس کا چہرہ ۔۔۔۔۔۔۔ کی طرف ہو اور رکوع اور سجدہ اشارہ سے کرتے ہوۓ نماز پڑھے تو ۔۔۔۔۔۔۔ہے

    ReplyDelete
  7. اشارہ کرنے کی طاقت نہ رکھے تو نماز کو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کر دے

    ReplyDelete
  8. ایک مریض قیام پر قدرت رکھتا ہے اور رکوع اور سجدہ پر قدرت نہیں رکھتا تو
    اس وقت قیام اسے ۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں اور اس کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ہے کہ بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھے پس اگر کھڑے ہو کر اشارہ کرتے ہوۓ نماز پڑھے تو (بھی) جاٸز ہے۔

    ReplyDelete
  9. اگر اشارہ کے ساتھ نماز کا کچھ حصہ پڑھے پھر رکوع اور سجدہ پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو جاۓ تو

    جو نماز پڑھ چکا ہے اس پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ کرے بلکہ ازسر نو نماز پڑھے

    ReplyDelete
  10. : جس پر پانچ نمازوں یا ان سے کم تک بیہوشی طاری رہی تو اُن کی ۔۔۔۔۔۔۔کرے جب تندرست ہو جاۓ اور اگر بیہوشی کی وجہ سے ان (یعنی پانچ) سے زیادہ (نمازیں) فوت ہو جاٸیں تو قضا نہ کرے۔

    ReplyDelete

Powered by Blogger.