Beef Chowmein
بیف چاؤمن
اجزاء
انڈرکٹ آدھا کلو چھوٹے پارچے
سویا سوس تین کھانے کے چمچ
سفید سرکہ تین کھانے کے چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
نوڈلز دو پیکٹ
آئل حسب ضرورت
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی
بند گوبھی ایک چھوٹا پھول باریک کٹی ہوئی
شملہ مرچ دو عدد باریک کٹی ہوئی
گاجر دو عدد باریک کٹی ہوئی
چکن کیوب والا میدہ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
تل کا تیل ایک چائے کا چمچ
ہری پیاز کے پتے آدھی پیالی باریک کٹی ہوئی
تازہ لال مرچ چھ سے آٹھ عدد
بین اسپراؤٹس ایک پیالی
ترکیب
پہلے گوشت کے چھوٹے پارچوں کو اچھی طرح دھوکر چھلنی میں رکھ دیں۔
اب ایک پیالے میں پارچے، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، چینی، کارن فلور اور نمک ملا کر پارچوں کو پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
پھر ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے نوڈلز اور تیل ڈال کر اُبال لیں۔جب وہ گل جائیں تو چھلنی میں چھان لیں۔تھوڑے سے ٹھنڈے پانی سے دھوکر دوبارہ چکنائی لگا دیں۔
اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔ پھر پیاز شامل کرکے ہلکی گلابی کرلیں۔
اس کے بعد مصالحے ملے پارچے شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور بند گوبھی، شملہ مرچ اور گاجر ڈال دیں۔
اب سبزیوں کو مکس کرکے نوڈلز ڈالیں۔
پھر دو کھانے کے چمچ سویا سوس، دو کھانے کے چمچ سفید سرکہ، نمک، چکن کیوب والا میدہ اور کالی مرچ شامل کرکے تھوڑی دیر کے لیے اسٹر فرائی کرلیں۔
پھر تل کا تیل ڈالیں۔
سرو کرتے ہوئے ہری پیاز کے پتے، لال مرچ اور بین اسپراؤٹس شامل کر دیں۔

No comments: