Beef Nihari

بیف نہاری


اجزاء


بیف لیگ ایک کلو بڑے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی
لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
سونف پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک ڈیڑھ کھانے کا چمچ
آٹا پانچ کھانے کے چمچ
ہری مرچ آٹھ عدد
ہرا دھنیا ایک گڈی
لال مرچ دو کھانے کے چمچ پسی ہوئی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ادرک پانچ کھانے کے چمچ کٹی ہوئی
آئل آدھا کپ
پانی حسبِ ضرورت






ترکیب



تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور گائے کے گوشت کو دس منٹ فرائی کریں۔

پھر پسی لال مرچ، ہلدی اور نمک شامل کرکے پانچ منٹ فرائی کریں۔

اس کے بعد ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر اُبال آنے پر ڈھک کر ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں، یہاں تک کہ گوشت گَل جائے۔

اب گوشت نکال کر شوربے میں پسا سونف، زیرہ پاؤڈر اور گرم مصالحہ شامل کریں۔

پھر آٹے کو پانی میں ملا کر اس میں شامل کریں اور ہلاتے جائیں۔

گاڑھا ہو جائے تو اس میں دوبارہ گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ تک پکائیں اور ہرے مصالحے (ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک) کے ساتھ سرو کریں۔

No comments:

Powered by Blogger.