Jalaibi


جلیبی





اجزاء

میدہ آدھ کلو
دودھ آدھ لیٹر
گھی ڈیڑھ پاؤ
زردے کا رنگ دو کھانے کے چمچ 
چینی دو کلو
بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر تھوڑے سے دودھ میں گوندھ لیں۔
میدہ سخت ہو جائے تو آٹے کی طرح ہاتھ کو پانی لگا کر گوندھتے جائیں یہاں تک کہ خمیر کی صورت پھول جائے۔
باقی بچا ہوا دودھ اس پھوٹے ہوئے میدے میں ڈال دیں تاکہ یہ گاڑھی ہو کر کریم سی بن جائے۔
آدھ لیٹر پانی میں چینی ڈال دیں۔ زردے کا رنگ بھی ملائیں اور جوش آنے دیں جب تین تار کی چاشنی بن جائے تو اتار لیں۔
کیچپ ڈالنے والے(پلاسٹک پن بوتل )میں مکسچر ڈالیں
فرائینگ پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔
ان پر چاندی کے ورق لگائیں یا جو آپ کو پسند ہو
اب مکسچر والی پلاسٹک بوتل کو دبا کر گھماتے رہیں اور جلیبی کی شکل بناتے رہیں ہلکی زردی مائل جلیبیاں ہوں تو شیر ے میں ڈال دیں۔
آدھ گھنٹے تک رہنے دیں شیرہ جذب ہو جائے تو نکال لیں۔
گرما گرم جلیبیاں تیار ہیں

۔

No comments:

Powered by Blogger.