Ande Ka Khoye Wala Halwa
انڈے کا کھوئے والا حلوہ
اجزاء
انڈے اڑھائی درجن
گھی ایک کلو
چینی ایک کلو
کھویا ایک کلو
الائچی دس عدد
پستہ بیس گرام
بادام بیس گرام
ترکیب
ایک پیالے میں انڈے توڑ کر اس میں گھی اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب پین میں کھوئے کو بھونیں اور نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔
انڈے کے مکسچر کو پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
پھر الائچی، بھنا ہوا کھویا اور رنگ شامل کرکے مزید دو منٹ تک پکائیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر پستہ، بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔

No comments: