Besan Ka Halwa

بیسن کا حلوہ



اجزاء

دودھ ایک کپ
پانی آدھا کپ
(الائچی آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
گھی تین چوتھائی کپ
بیسن ایک کپ
چینی ایک کپ

ترکیب

پہلے ایک ساس پین میں دودھ اور پانی کو تھوڑی دیر کے لیے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اب مکسچر میں الائچی ڈال کر چولہے سے ہٹا دیں۔
ایک الگ پین میں گھی کو گرم کریں۔
اس میں بیسن ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔
پھر چینی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔
اب آہستہ آہستہ دودھ کے مکسچر کو پین میں ڈالیں اور مسلسل چمچ کی مدد سے ملاتے رہیں۔
اس کے بعد مزید دس سے پندرہ منٹ کے لیے پکائیں، یہاں تک کہ حلوہ تیار ہوجائے۔
ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔
یا ٹھنڈا کر کے بادام پستوں سے گارنش کریں اور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔

No comments:

Powered by Blogger.