Chicken Jalfraizi


چکن جلفریزی



اجزاء

چکن اسٹرپس آدھا کلو
تیل ایک چوتھائی کپ
(پیاز دو عدد (کٹی اور درمیانی
(ادرک دو کھانے کے چمچ (جولین کٹا ہوا
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک تین چوتھائی چائے کا چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
کیچپ ایک چوتھائی کپ
(ٹماٹر دو عدد (کیوبز میں کٹے ہوئے
(شملہ مرچ ایک عدد (اسٹرپس / کیوب میں کٹی ہوئی
(ہری مرچ تین عدد (اسٹرپس / کیوب میں کٹی ہوئی
(ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا

ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔
اب اس میں ادرک اور چکن اسٹرپس شامل کرکے پانچ منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔
پھر اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، کالی مرچ، گرم مصالحہ، مسٹرڈ پاؤڈر، نمک، سویا سوس، کیچپ، آدھا کپ پانی، ٹماٹر، شملہ مرچ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔
چکن جلفریزی تیار ہے۔
نان کے ساتھ سرو کریں۔

No comments:

Powered by Blogger.