Chahal Ahadees - Hadees

1

 اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ

(بخاری و مسلم)​

سارے عمل نیت سے ہیں۔​


2

۔ حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَی المُسْلِمِ خَمْسٌ رَدُّ السَّلَامِ وَ عِيَادَةُ الْمَرِيْضِ وَ اِتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ وَ اِجَابَةُ الدَّعْوَةِ وَ تَشْمِيْتُ الْعَاطِسِ۔ 

(بخاری و مسلم، ترغیب)​

مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں۔ سلام کا جواب دینا، مریض کی مزاج پرسی کرنا۔جنازے کے ساتھ جانا، اس کی دعوت قبول کرنا، چھینک کا جواب (یَرْحَمُکَ اللّٰہ) دینا۔​


3

۔ لَا يَرْحَمُ اللهُ مَنْ لَّا يَرْحَمُ النَّاسَ۔ 

(بخاری و مسلم)​

اللّه تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہ کرے۔​


4

۔ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ۔

( بخاری و مسلم)​

چغل خور جنت میں نہ جائے گا۔​


5

۔ لَا يَدْخُلُ الَجَنَّةَ قَاطِعٌ۔ 

(بخاری و مسلم)​

رشتہ قطع کرنے والا جنت میں نہ جائے گا۔​


6

۔ اَلظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ۔ 

(بخاری و مسلم)​

ظلم قیامت کے روز اندھیروں کی صورت میں ہوگا۔​


7

۔ مَا اَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ مِنَ الْاِزَارِ فِى النَّارِ۔ 

(بخاری و مسلم)​

ٹخنوں کا جو حصہ پائجامہ کے نیچے رہے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔​


8

۔ اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِهٖ وَ يَدِهٖ۔

 (بخاری و مسلم)​

مسلمان تو وہی ہے جس کی زبان اور ہاتھ کی ایذاء سے مسلمان محفوظ رہے۔​


9

۔ مَنْ يُّحْرَمُ الرِّفْقَ يُحْرَمُ الْخَيْرَ كُلَّہ‘۔

 (مسلم)​

جو شخص نرم عادت سے محروم رہا، وہ ساری بھلائی سے محروم رہا۔​


10

۔ لَيْسَ الشَّدِيْدُ بِالصُّرْعَةِ اِنَّمَا الشَّدِيْدُ الَّذِىْ يَمْلِكُ نَفْسَه‘ عِنْدَ الْغَضَبِ۔ 

(بخاری و مسلم)​

پہلوان وہ شخص نہیں جو لوگوں کو پچھاڑ دے، بلکہ پہلوان وہی شخص ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھے۔​



11

۔ اِذَا لَمْ تَسْتَحْىِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ۔ 

(بخاری و مسلم)​

جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہے کرو۔​







12

۔ اَحَبُّ الْاَعْمَالِ اِلَى اللّٰهِ اَدْوَمُهَا وَاِنْ قَلَّ۔

 (بخاری و مسلم)​

اللہ کے نزدیک سب عملوں میں وہ  عمل زیادہ محبوب ہے جو دائمی ہو اگرچہ تھوڑا ہو۔​


13

۔ لَا تَدْخُلُ الْمَلٰٓئِكَةُ بَيْتًا فِيْهِ كَلْبٌ اَوْ تَصَاوِيْرُ۔

 (بخاری و مسلم)​

اس گھر میں (رحمت کے) فرشتے نہیں آتے، جس میں کتا یا تصویریں ہوں۔​


14

۔ اِنَّ مِنْ اَحَبِّكُمْ اِلَىَّ اَحْسَنُكُمْ اَخْلَاقًا۔ 

(بخاری و مسلم)​

تم میں سے وہ شخص میرے نزدیک زیادہ محبوب ہے جو زیادہ خلیق ہے۔


15

۔ اَلدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَ جَنَّةُ الْكَافِرِ۔ 

(بخاری و مسلم)​

دنیا مسلمان کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔​



16

۔ لَا يَحِلُّ لِمُؤْمِنِ اَنْ يَّهْجُرَ اَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ۔ 

(بخاری و مسلم)​

مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ اپنے مسلمان بھائی سے قطع تعلق رکھے۔​


17

۔ لَا يُلْدَغُ الْمَرْءُ مِنْ جُحْرٍ وَّاحِدٍ مَّرَّتَيْنِ۔ 

(بخاری و مسلم)​

انسان کو ایک ہی سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جا سکتا۔​


18

۔ اَلْغِنٰى غِنَى النَّفْسِ۔ 

(بخاری و مسلم)​

حقیقی غنی دل کا غنی ہوتا ہے۔​


19

۔ كُنْ فِى الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيْبٌ اَوْ عَابِرُ سَبِيْلٍ۔

 (بخاری و مسلم)​

دنیا میں ایسے رہو جیسے کوئی مسافر یا رہ گزر رہتا ہے۔​


20

۔ كَفٰى بِالْمَرْءِ كَذِبًا اَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَاسَمِعَ۔

 (مسلم، مشکوٰۃ)​

انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ جو بات سنے (بغیر تحقیق کے) لوگوں سے بیان کرنا شروع کر دے۔​


21

۔ عَمُّ الرَّجُلِ صِنْوُاَبِيْهِ۔ 

(بخاری و مسلم)​

آدمی کا چچا اس کے باپ کے مانند ہے۔​


22

۔ مَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ۔

 (بخاری و مسلم)​

جو کسی مسلمان کے عیب چھپائے گا اللّه تعالیٰ قیامت کے روز اس کے عیب چھپائے گا۔​


23

۔ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ اَسْلَمَ وَ رُزِقَ كَفَافًا وَّ قَنَّعَهُ اللهُ بِمَا اٰتَاهُ۔ مسلم 

وہ شخص کامیاب ہے جو اسلام لایا اور جس کو بقدر کفایت رزق مل گیا اور اللّه تعالیٰ نے اسکو اپنی روزی پر قناعت دے دی۔​


24

۔ اَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَّوْمَ الْقِيٰمَةِ الْمُصَوِّرُوْنَ۔

 (بخاری و مسلم)​

سب سے سخت عذاب میں قیامت کے روز تصویر بنانے والے ہوں گے۔​


25

۔ اَلْمُسْلِمُ اَخُو الْمُسْلِمِ۔ 

(مسلم)​

مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے۔​


26

۔ لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتّٰى يُحِبَّ لِاَخِيْهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهٖ۔ 

بخاری و مسلم

کوئی بندہ اس وقت تک پورا مسلمان نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔​


27

۔ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَّا يَأْمَنُ جَارُه‘ بِوَائِقَه‘۔ 

(مسلم)​

وہ شخص جنت میں نہ جائے گا جس کا پڑوسی اس کی ایذاؤں سے محفوظ نہ رہے۔​


28

۔ اَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّيْنَ لَا نَبِىَّ بَعْدِىْ۔ 

(بخاری و مسلم)​

میں آخری پیغمبر ہوں، میرے بعد کوئی نبی پیدا نہ ہوگا۔​


29

۔ لَا تَقَاطَعُوْا وَلَا تَدَابَرُوْا وَلَا تَبَاغَضُوْا وَلَا تَحَاسَدُوْا وَ كُوْنُوْ عِبَادَ اللهِ اِخْوَانًا۔

 (بخاری)​

آپس میں قطع تعلق نہ کرو اور ایک دوسرے کے درپے نہ ہو اور آپس میں بغض نہ رکھو اورحسد نہ رکھو اور اے اللّه کے بندو سب بھائی ہو کر رہو۔​


30

۔ اِنَّ الْاِسْلَامَ يَهْدِمُ مَا كَانَ قِبْلَه‘ وَ اِنَّ الْهِجْرَةَ تَهْدِمَ مَا كَانَ قَبْلَهَا وَ اِنَّ الْحَجَّ يَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَه‘۔

 (مسلم، مشکوٰۃ)​

اسلام ان تمام گناہوں کو ڈھا دیتا ہے جو پہلے کئے تھے اور ہجرت اور حج ان تمام گناہوں کو ڈھادیتے ہیں جو اس سے پہلے کئے تھے۔​


31

۔ اَلْكَبَائِرُ اَلْاِشْرَاكُ بِاللهِ وَ عُقُوْقُ الْوَالِدَيْنِ وَ قَتْلُ النَّفْسِ وَ شَهَادَةُ الزُّوْرِ۔ 

(بخاری و مسلم، از مشکوٰۃ)​

کبیرہ گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرانا، اور والدین کی نافرمانی کرنا اور کسی کو بے گناہ قتل کرنا اور  جھوٹی شہادت دینا ہیں۔​


32

۔ مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِّنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيٰمَةِ وَ مَنْ يَّسَّرَ عَلٰى مُعْسِرٍ يَّسَّرَ اللهُ عَلَيْهِ فِى الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ مَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللهُ فِى الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ وَاللهُ فِىْ عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِىْ عَوْنِ اَخِيْهِ۔ 

(مسلم از مشکوٰۃ)​

جو شخص کسی مسلمان کو دنیاوی مصیبت سے چھڑائے، اللّه تعالیٰ اس کو قیامت کی مصیبتوں سے چھڑاوے گا اور جو شخص کسی مفلس غریب پر (معاملے میں) آسانی کرے، اللّه تعالیٰ اس پر دنیا و آخرت میں آسانی کرے گا اور جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا، اللّه تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے گا اور جب تک بندہ اپنے مسلمان بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے، اللّه تعالیٰ اس کی مدد میں لگا رہتا ہے۔​


33

۔ كُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ۔ 

(مسلم)​

ہر ایک بدعت گمراہی ہے۔​


34

۔ اَبْغَضُ الرِّجَالِ عِنْدَ اللهِ الْاَ لَدُّ الْخَصِمُ۔

 (بخاری و مسلم)​

اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ مبغوض جھگڑالو آدمی ہے۔​


35

۔ اَلطَّهُوْرُ شَطْرُ الْاِيْمَانِ۔

 (مسلم)​

پاک رہنا آدھا ایمان ہے۔​


36

۔ اَحَبُّ الْبِلَادِ اِلَى اللهِ مَسَاجِدُهَا۔ 

(مسلم)​

اللّه کے نزدیک سب سے محبوب جگہ مسجدیں ہیں۔​


37

۔ لَا تَتَّخِذُوْا الْقُبُوْرَ مَسَاجِدَ۔ 

(مسلم)​

قبروں کو سجدہ گاہ نہ بناؤ۔​


38

۔ لَتُسَوُّنَّ صُفُوْفَكُمْ اَوْ لَيُؐخَالِفَنَّ اللهُ بَیْنَ وُ جُوْهِكُمْ۔

 مسلم 

نماز میں اپنی صفوں کو سیدھا کرو، ورنہ اللّه تعالیٰ تمہارے قلوب میں اختلاف ڈال دے گا۔​


39

۔ مَنْ صَلّٰى عَلَىَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا۔

 (مسلم)​

جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللّه تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجتا ہے۔​


40

۔ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالْخَوَاتِيْمِ۔ 

(بخاری و مسلم)​

سب اعمال کا اعتبار خاتمہ پر ہے۔​




رسول صلی اللّه علیہ وسلم نے فرمایا کہ 

جو شخص میری امت کے فائدے کے واسطے دین کے کام کی چالیس حدیثیں سنا دے گا اور حفظ کرے گا، اللّه  تعالیٰ اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی جماعت میں اٹھائے گا اور فرمائے گا کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جاؤ۔

حفظ حدیث کے دو طریق ہیں 

(1)

زبانی یاد کرکے لوگوں کو پہنچا دے یا 

(2)

 لکھ کر شائع کردے۔ 

اس لیے وعدہ حدیث میں وہ لوگ بھی داخل ہیں جو چہل حدیث طبع/ لکھ کر شائع کرتے ہیں۔ اس صورت میں چہل حدیث کا ہر نسخہ اس عظیم الشان ثواب کا مستحق بنا دیتا ہے۔

وَماَ ذٰلِکَ عَلَی اللّهِ بِعَزِیز

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ الْمَخْصُوْصِ بِجَوَامِعِ الْکَلِمِ وَ خَوَاصِّ الْحِکَمِ وَ اٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰالَمِیْنَ​









565 comments / Replies

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکتہ

    ReplyDelete

  2. مسلمان، مسلمان کا۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔

    ReplyDelete
  3. قبروں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ بناؤ۔​

    ReplyDelete
  4. سب اعمال کا دارومدار ۔۔۔۔۔۔۔۔ پر ہے

    ReplyDelete
  5. جب تم۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ کرو تو جو چاہے کرو

    ReplyDelete
  6. سارے عمل ۔۔۔۔۔۔۔ سے ہیں

    ReplyDelete
  7. اللہ کے نزدیک سب سے محبوب جگہ ۔۔۔۔۔۔۔ ہیں

    ReplyDelete
  8. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنت میں نہ جائے گا

    ReplyDelete
  9. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکتہ

    ReplyDelete
  10. چالیس احادیث یاد کرنے کا کیا فائدہ ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. اللہ تعالی قیامت کے دن اس کو فقیہ اٹھے گا اور میں اس کے لۓ شفیع اور گواہ ہوں گا

      Delete

    2. جو شخص میری امت کے فائدے کے واسطے دین کے کام کی چالیس حدیثیں سنا دے گا اور حفظ کرے گا، اللّه تعالیٰ اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی جماعت میں اٹھائے گا

      Delete

    3. رسول صلی اللّه علیہ وسلم نے فرمایا کہ

      جو شخص میری امت کے فائدے کے واسطے دین کے کام کی چالیس حدیثیں سنا دے گا اور حفظ کرے گا، اللّه تعالیٰ اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی جماعت میں اٹھائے گا اور فرمائے گا کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جاؤ۔

      Delete


    4. رسول صلی اللّه علیہ وسلم نے فرمایا کہ

      جو شخص میری امت کے فائدے کے واسطے دین کے کام کی چالیس حدیثیں سنا دے گا اور حفظ کرے گا، اللّه تعالیٰ اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی جماعت میں اٹھائے گا اور فرمائے گا کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جاٶ۔

      Delete
    5. رسول صلی اللّه علیہ وسلم نے فرمایا کہ

      جو شخص میری امت کے فائدے کے واسطے دین کے کام کی چالیس حدیثیں سنا دے گا اور حفظ کرے گا، اللّه تعالیٰ اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی جماعت میں اٹھائے گا اور فرمائے گا کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جاٶ۔

      Delete
    6. اللہ اسے شہیدوں اور عالموں میں سے اٹھاۓ گا اور فرماۓ گا کہ جس دروازے سے چاہو جنت میں داخل ہو جاؤ

      Delete
    7. اللہ تعا لی اس کو قیا مت کےدن فقیہ اٹھاے
      گا - اللہ اس کوشہداء اور علماء کےسا تھ اٹھاے گا اور فرماے گا جس دروازے سے
      چا ہو جنت میں داخل ہو جا و

      Delete
    8. حدیث کے مطابق
      جو شخص میری امت کے فائدے کے واسطے دین کے کام کی چالیس حدیثیں سنا دے گا اور حفظ کرے گا، اللّه تعالیٰ اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی جماعت میں اٹھائے گا

      Delete

    9. رسول صلی اللّه علیہ وسلم نے فرمایا کہ

      جو شخص میری امت کے فائدے کے واسطے دین کے کام کی چالیس حدیثیں سنا دے گا اور حفظ کرے گا، اللّه تعالیٰ اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی جماعت میں اٹھائے گا اور فرمائے گا کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جاٶ۔

      Delete
    10. الله اسے عالموں اور شهيدوں كى جماعت ميں اٹھائے گا اور فرمائے گا جس دروازے سے چاهو جنت ميں داخل هو جاؤ

      Delete
  11. مسلمان کے مسلمان پر کتنے حقوق ہیں؟

    ReplyDelete
  12. چغل خور۔۔۔۔۔۔۔میں نہیں جائے گا۔

    ReplyDelete
  13. لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ReplyDelete

  14. ۔ لَا يَرْحَمُ اللهُ مَنْ لَّا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ النَّاسَ

    ReplyDelete
  15. انسانوں پہ رحم کرنے والا ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کے رحم کا حقدار ہوتا ہے۔

    ReplyDelete
  16. السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکتہ

    ReplyDelete
  17. لا یدخل الجنۃ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ReplyDelete
  18. رشتہ قطع کرنے والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نہیں جا سکے گا

    ReplyDelete
  19. رشتہ نا جوڑے کا کیا نقصان ہو گا؟

    ReplyDelete
  20. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قیامت کے دن اندھیروں کی صورت ہو گا

    ReplyDelete

Powered by Blogger.