Chicken Roll
چکن رول
اجزاء
فلنگ کے لئے
(چکن تین سو گرام (Boneless )
(لہسن ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)
(کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
تکہ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
مکھن حسب ضرورت
چپاتی بنانے کے لئے
آٹا دو کپ
نمک حسب ذائقہ
پانی حسب ضرورت
ترکیب
چپاتی بنانے کے لئے
سب سے پہلے آٹے میں حسب ضرورت پانی اور نمک شامل کرکے گوندھ لیں۔
اب اس کے پیڑے بناکر پتلی پتلی چپاتیاں بیل لیں۔
اب توے پر چپاتیوں کو تیار کر لیں اور ایک طرف رکھتے جائیں۔
فلنگ کے لئے
ایک پیالے میں چکن کے چھوٹے چھوٹے کیوبز کاٹ کر ڈالیں۔
پھر اس میں لہسن، کالی مرچ، نمک، تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس شامل کرکے مکس کریں۔
اب ایک پین میں تیل گرم کرلیں اور اس میں چکن کو تیار کرلیں۔
جیسے ہی چکن پک جائے تو اسے اتار لیں۔
اب ایک چپاتی لیں اور اس پر مکھن لگائیں۔
پھر چکن کے کیوبز ڈالیں اور رول کرکے ایک طرف رکھتے جائیں۔
(رول میں سلاد بھی ڈال سکتے ہیں)
اب اسی طرح باقی تمام رول تیار کرلیں تمام رول تیار ہیں۔

No comments: