Custard Swaiyaan

کسٹرڈ سویاں




اجزاء



دودھ ایک کلو
سویاں ایک کپ
چینی آٹھ کھانے کے چمچ
اسٹرابری کسٹرڈ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ ( کوئی بھی فلیور لے سکتے ہیں )
اسٹرابری ایسنس ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب

ایک پین میں دودھ ڈال کر دس منٹ پکائیں۔
جب وہ اُبلنے لگے تو اس میں سویاں شامل کردیں۔
اس کے بعد دودھ میں چینی ڈال دیں۔
پھر اسٹرابری کسٹرڈ پاؤڈر تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں مکس کرکے شامل کر دیں۔
اب اسے گاڑھا ہونے تک پکائیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔
پھر چولہے سے ہٹاکر ٹھنڈا کریں۔
اسٹرابری ایسنس اور بادام پستے  یا جیلی حسب پسند ڈال لیں 
آخر میں اسے ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

No comments:

Powered by Blogger.