Fish Curry Recipe


مچھلی کا سالن


اجزاء

مچھلی کے قتلے ایک کلو
نمک حسبِ پسند
لہسن کے جوئے دو سے چار عدد
ادرک باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد بڑی
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
املی کا رس آدھی پیالی
ناریل کا دودھ آدھی پیالی
تیز پات ایک عدد
پودینہ چند پتے
کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

ترکیب

پیاز اور لہسن کو باریک چوپ کر لیں۔

بھاری پیندے کے فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور احتیاط سے مچھلی کو فرائی (Fry) کرکے نکال لیں۔

علیحدہ فرائنگ پین میں بقیہ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور اس میں لہسن اور پیاز کو نرم ہونے تک فرائی (Fry) کریں۔

اس میں لال مرچ، ادرک، ہلدی، دھنیا، تیز پات، نمک اور املی کا رس ڈال دیں۔

اس آمیزے کو ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں

پھر اس میں مچھلی ڈال کر ڈھک دیں اور دوبارہ سے دس منٹ کے لئے ہلکی آنچ پہ دَم پر رکھ دیں۔

ناریل کا دودھ ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔

ڈِش میں نکال کر باریک کٹے ہوئے پودینے اور ہری مرچ سے سجائیں اور چپاتی یا بوائل رائس کے ساتھ سرو کریں۔



No comments:

Powered by Blogger.