Fiqhae umat k fatawah
Unit 3
Lesson 4
فقہائے امت کے فتاویٰ
فتاویٰ عالمگیری
جب کوئی شخص یہ عقیدہ نہ رکھے کہ محمد صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں تو وہ مسلمان نہیں اور اگر کہے کہ میں رسول اللّه ہوں یا فارسی میں کہے کہ میں پیغمبر ہوں اور مراد یہ ہو کہ میں پیغام پہنچاتا ہوں تب بھی کافر ہو جاتا ہے۔"
( فتاویٰ ہندیة ص 263 ج ۳مطبوعتہ بولاق مصر)
فتاویٰ بزازیہ
اور یہ کہ آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں،اور آنحضرت ﷺ نے اللّہ تعالیٰ کی طرف سے بھی خبر دی ہے کہ آپ ﷺ خاتم النبییّن ہیں اور یہ کہ آپ ﷺ تمام انسانوں کے لیے مبعوث کئے گئے ہیں اور پوری امت کا اس پر اجماع ہے کہ یہ کلام ظاہر پر محمول ہے اور یہ کہ بغیر کسی تاویل و تخصیص کے اس سے ظاہری مفہوم ہی مراد ہے
اس لیے ان تمام لوگوں کے کافر ہونے میں کوئی شک نہیں
اور ان کا کفر کتاب و سنت اور اجماع کی رو سے قطعی ہے۔"
ایک شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا دوسرے نے اس سے کہا کہ اپنا معجزہ لاؤ تو یہ معجزہ طلب کرنے والا بقول بعض کے کافر ہوگیا اور بعض نے کہا نہیں۔"
( الفتاویٰ بزازیتہ بر حاشیتہ فتاوی عالمگیری ص 328 ج 6)
البحرالرائق شرح کنزالدقائق
اگر کوئی کلمہ شک کے ساتھ کہے کہ
اگر انبیاء کا قول صحیح اور سچ ہو
تو کافر ہو جاتا ہے
اسی طرح اگر یہ کہے کہ میں اللّه کا رسول ہوں تو کافر ہو جاتا ہے اور جو شخص مدعی نبوت سے معجزہ طلب کرے وہ بھی کافر ہو جاتا ہےاور بعض نے کہا کہ اگر اس کا عجز ظاہر کرنے کے لئے معجزہ طلب کرے تو کافر نہیں ہوتا"
(البحر الرائق شرح کنز الدقائق ص130ج 5 )
جامع الفصولین
کسی شخص نے کہا کہ میں اللّه کا رسول ہوں یا فارسی زبان میں کہا کہ میں پیغمبر ہوں مراد اس کی یہ تھی کہ پیغام لے جاتا ہوں
کافر ہو جائے گا اور جب اس نے یہ بات کہی تو دوسرے آدمی نے اس سے معجزہ طلب کیا تو کہا گیا ہے کہ معجزہ طلب کرنے والا بھی کافر ہو جائے گا
اور متاخرین نے کہا کہ اگر اس کا مقصد اس کو عاجز کرنا تھا تو کافر نہیں ہوگا
(جامع الفصولین 303ج 2 مطبوعتہ ازھر 11300 ھ)
فقہ شافعی کی مستند کتاب مغنی المحتاج شرح منہاج میں ہے
یا کوئی شخص رسولوں کی نفی کرے اور یوں کہے کہ اللّه تعالیٰ نے ان کو نہیں بھیجا یا کسی خاص نبی کی نبوت کا انکار کرے یا ہمارے نبی ﷺ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرے یا مدعی نبوت کی تصدیق کرے، یا یہ کہے کہ نبی ﷺ (نعوذ باللّه) کالے تھے یا بے ریش تھے یا قریشی نہیں تھے یا یہ کہے کہ نبوت حاصل ہو سکتی ہے یا قلب کی صفائی کے ذریعہ نبوت رتبے کو پہنچ سکتے ہیں یا نبوت کا دعویٰ تو نہ کرے مگر یہ کہےکہ مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے یا کسی رسول و نبی کو جھوٹا کہے یا نبی کو برا بھلا کہے یا کسی نبی کی تحقیر کرے یا اللّه تعالیٰ کے نام کی تحقیر کرے تو ان سب صورتوں میں کافر ہو جائے گا ۔"
( مغنی المحتاج ص 135 ج1)
مغنی ابن قدامہ
(جوفقہ حنبلی کا مستند فتاویٰ ہے)
جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے یا مدعی نبوت کی تصدیق کرے وہ مرتد ہے کیونکہ مسیلمہ نے جب نبوت کا دعویٰ کیا اور اس کی قوم نے اس کی تصدیق کی تو وہ بھی اس کی وجہ سے مرتد قرار پائی اسی طرح طلحیہ اسدی اور اس کے تصدیق کنندگان بھی آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے کہ
قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تیس جھوٹے نکلیں گے ان میں سے ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ رسول اللّه ہے۔
جو شخص اللّه تعالیٰ کو (نعوذباللّه) گالی دے وہ کافر ہے خواہ بھول کر دے یا بطور مزاح یا واقعی سچ مچ اسی طرح جو شخص اللّه تعالیٰ کا یا اس کی آیات کا یا اس کے رسولوں کا یا اس کی کتابوں کا مزاق اڑائے وہ بھی کافر ہے
حق تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ
اور اگر آپ ﷺ ان سے پوچھیں تو کہیں گے کہ ہم تو بس یونہی دل لگی اور ہنسی کھیل کر رہے تھے آپ کہہ دیجیے کہ کیا تم اللّه سے اس کی آیات اور اس کے رسول سے ہنسی کر رہے تھے؟ بہانے نہ بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے ہو۔
اور چاہیے کہ ایسے ہنسی کرنے والے کے صرف اسلام لانے ہر اکتفاء نہ کیا جائے بلکہ اس کو عقل سکھانے کے لیے کچھ سزا بھی دی جائے تاکہ آئندہ ایسی حرکت نہ کرے
کیونکہ جب رسول ﷺ کے حق میں ناشائستہ الفاظ کہنے والے کی توبہ پر اکتفاء نہیں کیا جاتا تو جو شخص اللّه تعالیٰ کے حق میں گستاخانہ الفاظ کہے وہ بدرجہ اولیٰ تعزیر کا مستحق ہے ۔
( مغنی ابن قدامتہ 112 ج 10)
الشرح الکبیر شرح المقنع بھی فقہ حنبلی کا مستند فتاویٰ ہے
اور اس میں بھی لفظ بلفظ وہی عبارت ہے جو مغنی ابن قدامہ سے اوپر نقل کی گئ ہے
( شرح کبیر بر حاشیہ مغنی ص111 ج 10)
خلاصہ بحث
گزشتہ بالا سطور سے واضح ہو چکا ہے کہ قرآن کریم احادیث متواترہ فقہائے امت کےفتاویٰ اور اجماع امت کی رو سے آنحضرت ﷺ بلا استثناء تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے علی الاطلاق خاتم ہیں
اس لیے آپ ﷺ کے بعد کوئی شخص کسی معنی و مفہوم میں بھی نبی نہیں کہلا سکتا نہ منصب نبوت پر فائز ہو سکتا ہے اور جو شخص اس کا مدعی ہو وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے
حق تعالیٰ شانہ تمام مسلمانوں کو آنحضرت ﷺ کے دامن سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائیں
وآخر دعوانا ان الحمد للّه رب العالمین
محمد یوسف لدھیانوی

جب کوٸی شخص یہ عقیدہ نہ رکھے کہ محمد صلی اللّٰلہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں تو وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں
ReplyDeleteمسلمان
Deleteمسلمان
Deleteمسلمان
Deleteمسلمان
Deleteمسلمان
Deleteمسلمان
Deleteجو شخص نبوت کا دعوٰی کرے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی تصدیق کرے وہ مرتد ہے
ReplyDeleteمدعی نبوت
Deleteمدعی نبوت
Deleteمدعی نبوت
Deleteمدعی نبوت
Deleteمدعی نبوت
Deleteجو شخص مدعی نبوت سے ۔۔۔۔۔۔۔ طلب کرے وہ بھی کافر ہو جاتا ہے
ReplyDeleteمعجزہ
Deleteمعجزہ
Deleteمعجزہ
Deleteمعجزہ
Deleteمعجزہ
Deleteمعجزہ
Delete