Hazrat Maseeh A.S k ahwal shakhsiah
Unit 3
Lesson 6
حضرت مسیح علیہ السلام کے احوال شخصیہ
شادی اور اولاد
حضرت مسیح علیہ السلام زمین پر تشریف لانے کے بعد شادی کریں گے اور ان کے اولاد ہوگی
(مشکوة ص480)
یہ بات جناب مرزا صاحب کو بھی مسلّم ہے
چنانچہ وہ اپنے نکاح آسمانی کی تائید میں فرماتے ہیں
اس پیش گوئی کی تصدیق کے لئے جناب رسول اللّه ﷺ نے بھی پہلے سے پیش گوئی فرمائی ہوئی ہے
یتزوج ویولدلہ
یعنی وہ مسیح موعود بیوی کرے گا اور نیز صاحب اولاد ہوگا
اب ظاہر کہ تزوج اور اولاد کا ذکر کرنا عام طور پر مقصود نہیں
کیونکہ عام طور پر ہر ایک شادی کرتا ہے اور اولاد بھی ہوتی ہے اس میں کچھ خوبی نہیں بلکہ تزوج سے مراد خاص تزوج ہے جو بطور نشان ہوگا اور اولاد سے مراد خاص اولاد ہے جس کی نسبت اس عاجز کی پیش گوئ ہے گویا اس جگہ رسول اللّه ﷺ ان سیاہ دل منکروں کو ان کے شبہات کا جواب دے رہے ہیں کہ یہ باتیں ضرور پوری ہوں گی
(ضمیمہ انجام آتھم ص 53)
بلاشبہ جو شخص آنحضرتﷺ کے ارشادات کے پورا ہونے سے منکر ہو اس کے سیاہ دل ہونے میں کوئی شبہ نہیں
جناب مرزا صاحب کی یہ تحریر 1896ء کی ہے اس وقت مرزا صاحب کی دو شادیاں ہو چکی تھیں اور ان دونوں سے اولاد بھی موجود تھی مگر بقول ان کے اس میں کچھ خوبی نہیں لیکن جس شادی کو بطور نشان ہونا تھا اور اس سے جو خاص اولاد پیدا ہونی تھی جس کی تصدیق کے لیے رسول اللّه ﷺ نے یتزوج ویولدلہ فرمایا تھا وہ مرزا صاحب کو نصیب نہ ہو سکی لہذا وہ اس معیار نبوی پر پورے نہ اترے
اورجو لوگ خیال کرتے ہوں کہ مسیح کے لیے اس خاص شادی اور اس سے اولاد کا ہونا ضروری نہیں تو اسکے بغیر بھی کوئی شخص مسیح موعود کہلا سکتا ہے
مرزا صاحب کے بقول آنحضرت ﷺ نے مندرجہ بالا ارشاد میں ان ہی سیاہ دل منکروں کے شبہات کا ازالہ فرمایا ہے
یہ تیسرا نقطہ ہے جس سے ثابت ہوا کہ مرزا صاحب مسیح نہیں تھے
حج و زیارت
آنحضرت ﷺ نے حضرت مسیح علیہ السلام کے حالات ذکر کرتے ہوئے ان کے حج و عمرہ کرنے اور روضہ اقدس ﷺ پرحاضر ہوکر سلام پیش کرنے کو بطور خاص ذکر فرمایا
(مستدرک حاکم ج2ص595)
جناب مرزا کو بھی یہ معیار مسلّم تھا
چنانچہ ایام الصلح میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئےکہ آپ نے اب تک حج کیوں نہیں کیا کہتے ہیں
ہمارا حج تو اس وقت ہوگا جب دجال بھی کفر اور دجل سے بعض آکر طواف بیت اللّه کرے گا کیونکہ بموجب حدیث صحیح کے وہی وقت مسیح موعود کے حج کا ہو گا
(ص 167)
ایک اور جگہ مرزا کے ملفوظات میں ہے
(ص 168)
مولوی محمد حسین بٹالوی کا خط حضرت مسیح موعود کی خدمت میں سنایا گیا
جس میں اس نے اعتراض کیا تھا کہ آپ حج کیوں نہیں کرتے اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ
میرا پہلا کام خنزیروں کا قتل اور صلیب کی شکست ہے ابھی تو میں خنزیروں کو قتل کر رہا ہوں بہت سے خنزیر مر چکے ہیں اور بہت سخت جان ابھی باقی ہیں ان سے فر صت اور فراغت ہولے
(ملفوظات احمدیہ حصہ پنجم ص 263مرتبہ منظور الہیٰ صاحب )
مگر سب دنیا جانتی ہے کہ مرزا صاحب حج و زیارت کی سعادت سے آخری لمحہ حیات تک محروم رہے لہذا وہ اس معیار نبویﷺکے مطابق بھی مسیح موعود نہ ہوئے
وفات اور تدفین
حضرت مسیح علیہ السلام کے حالات میں آنحضرت ﷺ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے کہ اپنی مدت قیام پوری کرنے کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام کا انتقال ہوگا
مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑ ھیں گے اور انہیں روضہ اطہر میں حضرت ابوبکروعمر رضی اللّه تعالی عنہما کے پہلو میں دفن کیا جائے گا
(مشکوة ص470)
جناب مرزا بھی اس معیار نبوی ﷺ کو تسلیم کرتے ہیں کشتی نوح میں تحریر فرماتے ہیں
آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ مسیح موعود میری قبر میں دفن ہوگا یعنی وہ میں ہی ہوں
(ص15)
دوسری جگہ لکھتے ہیں
ممکن ہے کوئی مثیل مسیح ایسا بھی آ جائےجو آنحضرتﷺ کے روضہ کے پاس دفن ہو
(ازالہ اوہام ص 470)
اور سب دنیا جانتی ہے کہ مرزا کو روضہ اطہر کی ہوا بھی نصیب نہ ہوئی وہ تو ہندوستان کے قصبہ قادیان میں دفن ہوئے لہذا وہ مسیح موعود بھی نہ ہوئے
حضرت مسیح علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے
جس مسیح علیہ السلام کو آنحضرت ﷺنے سلام پہنچانے کا حکم فرمایا ہے ان کے بارے میں یہ وضاحت بھی فرمادی ہے کہ وہ آسمان سے نازل ہوں گے
یہ معیار نبویﷺ خود مرزا کو بھی مسلّم ہے
چنانچہ ازالہ اوہام میں لکھتے ہیں
مثلاصحیح مسلم کی حدیث میں جو یہ لفظ موجود ہے کہ حضرت مسیح جب آسمان سے نازل ہوں گے تو ان کا لباس زرد رنگ کا ہوگا
(ص81)
اور سب کو معلوم ہے کہ مرزا چراغ بی بی کے پیٹ سے پیدا ہوئے تھے اور یہ بھی سب جانتے ہیں کہ عورت کے پیٹ کا نام آسمان نہیں
لہذا مرزا مسیح نہ ہوئے

حضرت مسیح علیہ اسلام زمین پر تشریف لانے کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔کریں گے
ReplyDeleteشادی
Deleteشادی
Deleteشادی
Deleteشادی
Deleteشادی
DeleteShadi
Deleteتزوج سے مراد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے
ReplyDeleteخاص تزوج
Deleteخاص تزوج
Deleteخاص تزوج
Deleteخاص تزوج
Deleteخاص تزوج
DeleteKhaKhas tazoj
Deleteجس کی نسبت اس عاجز کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے
ReplyDeleteپیشں گوئ
Deleteپیشں گوئ
Deleteپیش گوٸی
Deleteپیش گوٸی
Deleteپیش گوئ
DeletePaishan gohi
Deleteہمارا حج تو اس وقت ہو گا جب دجال بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔سے بعض آ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کرے گا
ReplyDeleteکفر ودجل ; طواف بیت اللہ
Deleteکفر اور دجل
Deleteطواف بیت اللّٰه
کفر ودجل
Deleteطواف بیت اللہ
کفر ودجل
Deleteطواف بیت اللہ
Kufar o dajal tawaf baitullah
Deleteحضرت مسیح جب آسمان سے نازل ہوں گے تو ان کا لباس ۔۔۔۔۔۔ کا ہو گا
ReplyDeleteزرد رنگ
Deleteزرد رنگ
Deleteزرد رنگ
Deleteزرد رنگ
Deleteزرد رنگ
DeleteZard rang
Deleteسب دنیا جانتی ہے مرزا کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کی ہوابھی میسر نہ ہوٸی
ReplyDeleteروضۂ اطہر
Deleteروضہ اطہر
Deleteروضئہ اطہر
DeleteRoza atahr
Delete