Jamat Or Imamat ka bayan
جماعت و امامت کا بیان
سوال : پاکیزہ شریعت میں جماعت کا ثواب اور اس کا مرتبہ بیان کیجئے؟
جواب : جماعت مردوں کے لیے سنت مؤکدہ ہے اور اس کا ثواب بڑا ہے پس تحقیق نبی کریمﷺ نے فرمایا جماعت کی نماز اکیلے کی نماز سے ستائیں درجہ فضیلت رکھتی ہے (حضرت بخاری و حضرت مسلم نے حضرت ابن عمر رضی اللّه عنہ سے اس کو روایت کیا ہے) اور حضرت ابو الدرداء رضی اللّه عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللّه ﷺ نے فرمایا کہ جو تین آدمی بستی یا جنگل میں ہوں کہ ان میں نمازِ باجماعت قائم نہ کی جائے تو شیطان ان پر مسلط ہوجاتا ہے پس جماعت کو لازم پکڑیئے کیونکہ سوائے اس کے نہیں بھیڑیا ریوڑ سے علیحدہ ہونے والی بکری کو کھا جاتا ہے۔ (حضرت احمد، حضرت ابو داؤد اور حضرت نسائی نے اس کو روایت کیا ہے) اور حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللّه ﷺ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے البتہ تحقیق میں نے پختہ ارادہ کیا ہے کہ ایندھن کے بارے میں حکم دوں پس ایندھن اکٹھا کیا جائے پھر نماز کے بارے میں حکم دوں تو نماز کے لیے آذان دی جائے پھر کسی شخص کو حکم دوں تو وہ لوگوں کی امامت کرے پھر ان مردوں (کے پیچھے جانے) کا ارادہ کروں جو نماز با جماعت کے لیے نہیں نکلے پس میں ان پر ان کے گھروں کو جلا دوں۔
سوال : کون امامت کا زیادہ حقدار ہے؟
جواب : لوگوں میں سے امامت کا زیادہ لائق وہ ہے جو ان میں سے سنت یعنی شریعت کے مسائل خصوصاً نماز کے مسائل کا زیادہ عالم ہو اور یہ حضرت ابو حنیفہ کے نزدیک ہے اور حضرت ابو یوسف فرماتے ہیں کہ ان میں سے امامت کے زیادہ لائق وہ ہے جو ان میں سے کتاب اللہ کا اقرأ (اقرأ سے مراد یہ ہے کہ قرآن پاک یاد بھی خوب ہو پڑھتا بھی خوب ہو اور انتہائی تجوید سے پڑھتا ہو) ہو پس اگر وہ سب برابر ہوں تو ان میں سے جو زیادہ پرہیز گار ہو پس اگر وہ سب برابر ہوں تو ان میں سے زیادہ عمر والا ہو۔
سوال : کیا لوگوں میں ایسا بھی ہے جس کی اقتدا مکروہ ہے؟
جواب : جی ہاں! غلام، دیہاتی، فاسق، نابینے (جب کے طہارت میں محتاط نہ ہو) اور ولد الزنا کو (امامت کے لیے) آگے کرنا مکروہ ہے اور اس کے باوجود اگر وہ خود آگے ہوگئے تو نماز ان کے پیچھے جائز ہے۔
سوال : کیا عورتوں کے لئے جائز ہے کہ وہ مساجد میں نماز کی جماعت میں حاضر ہوں؟
جواب : نماز کی جماعتوں میں حاضر ہونا ان کے لیے مکروہ ہے اور ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں پس اگر بڑھیا فجر، مغرب اور عشاء میں حاضر ہو تو حضرت ابو حنیفہ کے نزدیک اس کے لیے جائز ہے بشرطیکہ زیب و زینت کے ساتھ نکلنے والی نہ ہو اور حضرت ابو یوسف و حضرت محمد فرماتے ہیں کہ تمام نمازوں میں حاضر ہونا اس کے لیے جائز ہے۔
سوال : عورتوں کی جماعت کے بارے میں آپ کا قول کیا ہے؟
جواب : یہ ان کے لیے مکروہ ہے پس اگر وہ ایسا کریں تو جو ان کی امامت کرے وہ ان کے درمیان کھڑی ہو ننگوں کی طرح کہ جب وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں تو ان کا امام ان کے درمیان کھڑا ہوتا ہے۔
سوال : جب صرف ایک مقتدی امام کے ساتھ ہو تو امام اسے کہاں کھڑا کرے؟
جواب : امام اسے اپنی دائیں جانب کھڑا کرے پس اگر وہ ایک سے زیادہ ہو جائیں تو امام ان سے آگے بڑھ جائے۔
سوال : پس اگر ایک عورت بچے ہوں تو کیسے صفوں کی ترتیب بنائی جائے؟
جواب : امام کے پیچھے مردوں پھر بچوں پھر ہیجڑوں پھر عورتوں کی صف بنائی جائے۔
سوال: اقتدا کے احکام بیان کیجئے؟
جواب: اس کی تفصیل درج ذیل ہے
1
فرض پڑھنے والے کے پیچھے فرض پڑھنے والے کی نماز جائز ہے جبکہ دونوں ایک ہی فرض نماز پڑھ رہے ہوں پس اگر دونوں ایک دوسرے کے نا موافق ہوں اس طور پر کہ ان میں سے ایک ظہر کی نماز پڑھ رہا ہو اور دوسرا عصر کی نماز پڑھ رہا ہو یا مثلًا ان میں سے ایک آج کے دن کی ظہر نماز پڑھ رہا ہو اور دوسرا گزشتہ دن کی ظہر نماز پڑھ رہا ہو تو اقتدا جائز نہیں۔
2
جائز ہے کہ تیمم کرنے والا وضو کرنے والوں کی امامت کرے۔
3
اور اسی طرح جائز ہے کہ موزوں پر مسح کرنے والا پاؤں دھونے والوں کی امامت کرے۔
4
کھڑا ہونے والے کی نماز اس کے پیچھے جائز ہے جو بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھے۔
5
جو رکوع کرے اور سجدہ کرے وہ اس کے پیچھے نماز نہ پڑھے جو اشارہ سے نماز پڑھے۔
6
نفل پڑھنے والا فرض پڑھنے والے کے پیچھے نماز پڑھ لے۔
7
اس کا عکس جائز نہیں
8
غیر معذور، معذور کے پیچھے نماز نہ پڑھے مثلاً ایک مرد ہے کہ اس کو بار بار پیشاب آئے یا ہوا خارج ہونے کی بیماری یا ایسا زخم ہے کہ بھرتا نہیں ہس حقیقی پاک تندرست شخص اس کے پیچھے نماز نہ پڑھے۔
9
پاک عورت مستحاضہ کے پیچھے نہ پڑھے
10
قاری، اُمّی کے پیچھے نہ پڑھے۔
قاری وہ ہے جو قرآن پاک کی ایک آیت کی قراءت پر قدرت رکھتا ہو اور اُمّی وہ ہے جو فرض قراءت پر قدرت نہیں رکھتا
11
کپڑا پہننے والا ننگے کے پیچھے نماز نہ پڑھے
سوال : جس نے امام کی اقتداء کی پھر اسے علم ہوا کہ امام پاکی پر نہیں تھا تو کیا کرے؟
جواب : نماز لوٹائے

جماعت---کے لۓ سنت موکدہ ہے
ReplyDeleteمردوں
Deleteمردوں
Deleteمردوں
Deleteمردوں
Deleteاس ذات کی قسم جسکے----میں میری جان ہے
ReplyDeleteقبضہ
Deleteقبضے
Deleteقبضے
Deleteقبضے
Deleteنماز کی جماعتوں میں حاضر ہونا---کے لۓ مکروہ ہے
ReplyDeleteعورتوں
Deleteعورتوں
Deleteعورتوں
Deleteعورتوں
Deleteامام کے پیچھے -----پھر---اور پھر عورتوں کی صف بنائ جاۓ
ReplyDeleteمردوں
Deleteبچوں
ہیجڑوں
مردوں
Deleteبچوں
ہیجڑوں
مردوں
Deleteبچوں
ہیجڑوں
مردوں
Deleteبچوں
ہیجڑوں
فرض پڑھنے والوں کے پیچھے....کی نماز جائز ہے
ReplyDeleteفرض پڑھنے والوں
Deleteفرض پڑھنے والوں
Deleteفرض پڑھنے والوں
Deleteفرض پڑھنے والوں
ReplyDelete