Khatim ul Nabiyeen Ahadees ki roshni me
Unit 3
Lesson 2
خاتم النبیین احادیث کی روشنی میں
پس عقیدہ ختم نبوت جس طرح قرآن کریم کے نصوص قطعیہ سے ثابت ہے اسی طرح آنحضرت ﷺ کی احادیث متواترہ سے بھی ثابت ہے
حديث 1
”عن ابي هريرة رضي اللّه عنه أن رسول اللّه ﷺ ولا قال مثلي و مثل الأنبياء من قبلی کمثل رجل بنی بنیانا فاحسنه و اجمله الا موضع لبنة من زاوية من زواياه فجعل الناس يطوفون به ويعجبون له و يقولون هلا وضعت هذه اللبن قال فانا اللبنة وانا خاتم النبيين
( صحیح بخاری کتاب المناقب ص ۵۰۱، جن ا. مسلم ص ۲۴۸ واللفظ لہ)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّه عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری اور مجھ سے پہلے انبیا علیہم السلام کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص
نے بہت حسین وجمیل محل بنایا مگر اس کے کسی کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی
لوگ اس کے گرد گھومنے اور اس پر عش عش کرنے لگے اور یہ کہنے لگے کہ یہ ایک اینٹ بھی کیوں نہ لگا دی گئی؟ آپ ﷺ نے فرمایا میں وہی
(کونے کی آخری)
اینٹ ہوں
اور میں خاتم النبیّین ہوں
احادیث میں آنحضرتﷺ نے ختم نبوت کی ایک محسوس مثال بیان فرما دی اور اہل عقل جانتے ہیں کہ محسوسات میں کسی تاویل کی گنجائش نہیں ہوتی
حدیث 2
عن أبي هريرة رضي اللّه عنه أن رسول اللّه ﷺ قال فضلت
على الانبیا بست اعطیت جوامع الکلم و نصرت بالرعب
واحلت لى الغنائم وجعلت لى الأرض مسجدا وطهورا
وارسلت الى الخلق كافة و ختم بی النبيون
(صحیح مسلم ص ۱۹۹ ج ا۔ مشکوٰۃ ص۵۱۲)
ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللّه ﷺ نے فرمایا کہ مجھے چھ چیزوں میں انبیاء کرام علیہم السلام پر فضیلت دی گئی ہے
رسول اللّه ﷺ نے فرمایا کہ مجھے چھ چیزوں میں انبیاء کرام علیہم السلام پر فضیلت دی گئی ہے
مجھے جامع كلمات عطا کئے گئے ہیں
رعب کے ساتھ میری مددکی گئی
مال غنیمت میرے لیے حلال کر دیا گیا ہے
روئے زمین کو میرے لیے مسجد اور پاک کرنے والی چیز بنا دیا گیا ہے
مجھے تمام مخلوق کی طرف مبعوث کیا گیا ہے
اور مجھ پر نبیوں کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے
حدیث 3
عن سعد بن ابی وقاص رضی اللّه عنه قال قال رسول اللّه وسلم لعلي انت منی بمنزلة هارون من موسی الا انه لا نبی بعدی
وفي رواية المسلم انه لا نبوة بعدی
(صحیح مسلم ص٢٧٨ب٢)
ترجمہ
”حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللّه عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے حضرت علی رضی اللّہ عنہ سے فرمایا تم مجھ سے وہی نسبت رکھتے ہو جو ہارون کو
موسیٰ عليهم السلام سے تھی مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ میرے بعد نبوت نہیں‘‘
( صحیح بخاری ص ۲۳۳ ج۲)
حدیث 4
عن ابي هريرة يحدث عن النبي ﷺ قال كانت بنو اسرائیل
تسوسهم الأنبياء كلما هلك نبي خلفه نبی وانه لا نبی بعدی
وسيكون خلفاء فيكثرون
(صحیح بخاری ص ۴۹۱ ج ا۔ واللفظ لہ، صحیح مسلم ص۱٢٦ ج ۲۔ مسنداحمدص ۲۹۷ ج۲)
ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّه عنہ رسول اکرم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل کی قیادت خود ان کے انبیاء علیہم السلام کیا کرتے تھے جب کسی نبی کی وفات ہوتی تھی تو اس کی جگہ دوسرا نبی آتا تھا لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں البتہ خلفاء ہوں گے اور بہت ہوں گے
بنی اسرائیل میں غیر تشریعی انبیاء علیہم السلام آتے تھے جو موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کی تجدید کرتے تھے مگر آنخضرت ﷺ کے بعد ایسے انبیاء کی آمد بھی بند ہے
حدیث 5
عن ثوبان رضي اللّه عنه قال قال رسول اللّه و انه سيكون في امتی
كذابون ثلاثون كلهم يزعم أنه نبي وانا خاتم النبيين لا نبی بعدی
(ابو داٶد ص ٢٢٨ج٢ - واللفظ لہ، ترمذی ص٤٥ ج ٢)
ترجمہ
حضرت ثوبان رضی اللّه عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ میری امت میں تیسں جھوٹے پیدا ہوں گے ہر ایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں حالانکہ
میں خاتم النبیّین ہوں میرے بعد کوئی کسی قسم کا نبی نہیں
حدیث 6
عن انس بن مالك رضي الله عنه قال قال رسول اللهﷺ لا ان
الرسالة و النبوة قد انقطعت فلا رسول بعدي ولانبی
(ترمذی ص٥١ج٢ ۔ مسنداحمد ۔ص٢٦٧ج٣)
ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللّه عنہ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا کہ رسالت و نبوت ختم ہو چکی ہے پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ نبی
امام ترمذیؒ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے اور حافظ ابن کثیرؒ فرماتے ہیں کہ اس کو امام احمدؒ نے مسند میں بھی روایت کیا ہے
حدیث 7
عن أبي هريرة رضي اللّه عنه أنه سمع رسول اللّه ﷺ يقول نحن
الآخرون السابقون يوم القيامة بيد انهم اوتوا الكتاب من قبلنا
( صحیح بخاری ص ١۲۰ ج ١۔ واللفظ له صحیح مسلم ص ٢٧٢ج١)
ترجمہ
”حضرت ابو ہریرہ رضی اللّه عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّه ﷺٰ نے فرمایا
ہم سب کے بعد آٸے اور قیامت کے دن سب سے آگے ہوں گے صرف اتنا ہوا کہ ان کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی
اس حدیث میں آنحضرت ﷺ نے اپنا آخری نبی ہونا اور اپنی امت کا آخری امت ہونا بیان فرمایا ہے
حدیث 8
عن عقبة بن عامر قال قال رسول اللّه ﷺ لوکان بعدی نبی
لكان عمر بن الخطاب
(ترمذی ص ٢٠٩ ج٢)
ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللّه عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر بن خطاب ہوتے
حدیث 9
عن جبیر بن مطعم رضي اللّه عنه قال سمعت النبيﷺ يقول
ان لی اسماء انا محمد وانا احمد وانا الماحي الذي يمحو
الله بي الكفر وانا الحاشر الذي يعشر الناس على قدمی وانا
العاقب والعاقب الذي ليس بعده نبی
(متفق عليه)
(مشکٰوۃ ص ۵۱۵)
ترجمہ
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللّه عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے خود سنا ہے کہ میرے چند نام ہیں میں محمد ہوں میں احمد ہوں
میں ماحی (مٹانے والا) ہوں کہ میرے ذریعے اللّه تعالی کفر کو مٹائیں گے اور میں حاشر (جمع کرنے والا) ہوں کہ لوگ میرے قدموں پر اٹھائے جائیں گے اور میں عاقب (سب کے بعد آنے والا ہوں) کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں
حديث 10
متعدد احادیث میں یہ مضمون آیا ہے کہ آنحضرتﷺ نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کر کے فرمایا
بعثت انا والساعة كهاتين
ترجمہ
مجھے اور قیامت کو ان دو انگلیوں کی طرح بھیجا گیا ہے
ان احادیث میں آنحضرت ﷺ کی بعثت اور قیامت کے درمیان اتصال کا ذکر کیا گیا ہے
جس کے معنی یہ ہیں کہ آپ ﷺ کی تشریف آوری قرب قیامت کی علامت ہے اور
اب قیامت تک آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری اور مجھ سے پہلے انبیا علیہم اسلام کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص نے بہت حسین وجمیل محل بنایا اور اس کے کسی کونے میں ایک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی جگہ چھوڑ دی
ReplyDeleteاینٹ
Deleteاینٹ
Deleteاینٹ
Deleteاینٹ
Deleteاینٹ
Deleteاینٹ
Deleteاینٹ
Deleteاینٹ
Deleteاینٹ
Delete۔۔۔۔۔۔ میں کسی تاویل کی گنجاٸش نہیں ہوتی
ReplyDeleteمحسوسات
Deleteمحسوسات
Deleteمحسوسات
Deleteمحسوسات
Deleteمحسوسات
Deleteمحسوسات
Deleteمحسوسات
Deleteمحسوسات
Deleteمال غنیمت میرے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کر دید گیا ہے
ReplyDeleteحلال
Deleteحلال
Deleteحلال
Deleteحلال
Deleteحلال
Deleteحلال
Deleteحلال
Deleteحلال
Delete۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے ساتھ میری مدد کی گٸی
ReplyDeleteرعب
Deleteرعب
Deleteرعب
Deleteرعب
Deleteرعب
Deleteرعب
Deleteرعب
Deleteرعب
Deleteاگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوتا
ReplyDeleteعمر ابن خطاب
Deleteعمر ابن خطاب
Deleteعمر ابن خطاب
Deleteعمر ابن خطاب
Deleteعمر بن خطاب
Deleteعمر بن خطاب
Deleteعمرابن خطاب
Deleteمجھے جامع ۔۔۔۔۔۔۔۔عطا کیے گئے ہیں
ReplyDeleteکلمات
Deleteکلمات
Deleteمیرے بعد نہ کوئی۔۔۔۔۔۔ ہے اورنا کوی ۔۔۔۔۔۔
ReplyDeleteنبی
Deleteرسول
نبی
Deleteرسول
نبی رسول
Deleteنبی
Deleteرسول
نبی
Deleteرسول
میری امت میں۔۔۔۔۔۔۔۔ جھوٹے پیدا ہوں گے
ReplyDeleteThis comment has been removed by the author.
Deleteتیس
Deleteتیس
Deleteتیس
Deleteتیس
Deleteتیس
Deleteمجھے تمام۔۔۔۔۔۔ کی طرف۔۔۔۔۔ کیا گیا ہے
ReplyDeleteمخلوق
Deleteمبعوث
مخلوق
Deleteمبعوث
مخلوق
Deleteمبعوث