Kis k sath Maah E Ramzan sabit hota hy


کس کے ساتھ ماہ رمضان ثابت ہوتا ہے



سوال : ماہ رمضان کا روزہ کب واجب ہوتا ہے
 اور ماہ رمضان کیسے ثابت ہوتا ہے؟

جواب: نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھواور چاند دیکھ کر افطار کرو یعنی عیدالفطر مناؤ پس اگر چاند تم پر پوشیدہ ہو جائے تو شعبان کی گنتی تیس مکمل کرو۔
پس لوگوں پر واجب ہے کہ شعبان کی انتیسویں تاریخ میں چاند تلاش کریں پس اگر چاند دیکھ لیں تو روزہ رکھیں اور اگر چاند ان پر پوشیدہ ہو جائے تو شعبان کی گنتی تیس مکمل کریں پھر روزہ رکھیں۔



سوال: جب آسمان میں علت غبار ابر وغیرہ ہو اور ایک شخص گواہی دے کہ اس نے انتیس شعبان کو چاند دیکھا ہے تو کیا اس کی گواہی قبول کی جائے گی؟

جواب: اس وقت رمضان کا چاند دیکھنے میں ایک عادل مسلمان کی گواہی قبول کی جائے گی مرد ہو یا عورت، آزاد ہو یا غلام۔



سوال: اگر آسمان میں علت نہ ہو اور ایک شخص یا دو شخص انتیس شعبان کو چاند دیکھنے کی گواہی دیں تو ان کی گواہی کا کیا حکم ہے؟

جواب: اس صورت میں گواہی قبول نہیں کی جائے گی یہاں تک کہ اتنی کثیر جماعت اسے دیکھے جن کی خبر سے یقینی علم حاصل ہو۔



سوال: یہ تفصیل ماہ رمضان کے ثبوت کے متعلق ہے پس عید کے چاند کے ثبوت میں آپ کا قول کیا ہے؟

جواب: جب آسمان میں علت ہو تو سوائے اس کے نہیں کہ امام اور قاضی فطر کے چاند میں دو مردوں یا ایک مرد دو عورتوں کی گواہی قبول کرے اور اگر آسمان میں علت نہ ہو تو سوائے اس کے نہیں کہ ایسی جماعت کی گواہی قبول کی جائے جن کی خبر سے یقینی علم حاصل ہو۔



سوال: ایک شخص نے رمضان کا چاند یا عید کا چاند دیکھا اور امام نے اس کی گواہی قبول نہیں کی تو وہ کیا کرے؟

جواب: جب یہ رمضان کے چاند میں واقع ہو تو تنہا روزہ رکھے اور اگر عید کے چاند میں واقع ہو تو لوگوں کے ساتھ روزہ رکھے اور اپنی رؤیت پر عمل نہ کرے۔



11 comments / Replies

  1. شعبان کی............ مکمل کرو

    ReplyDelete
  2. اس وقت رمضان کا....... دیکھنے کے لیے ایک......... کی گواہی ضروری ہے

    ReplyDelete
  3. جن کی خبر سے........ حاصل ہو

    ReplyDelete
  4. شعبان کی......... میں....... تلاش کریں

    ReplyDelete
  5. نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ چاند دیکھ کر ..... رکھو

    ReplyDelete
  6. شعبان کی .... تاریخ میں چاند تلاش کرو

    ReplyDelete
  7. ایسی جماعت کی گواہی قبول کی جائے جن کی ..... سے یقینی علم حاصل ہو۔

    ReplyDelete

Powered by Blogger.