Mah e Ramzan k qayam ka bayan
ماہ رمضان کے قیام کا بیان
سوال : کیا ماہِ رمضان میں فرض نماز اور معروف و مشہور سنتوں سے زائد کوئ نماز ہے؟
جواب : نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ " جس نے ایمان و ثواب کی نیت سے رمضان شریف کے روزے رکھے اس کے وہ گناہ بخش دیے گۓ جو گزر چکے اور جس نے ایمان و ثواب کی نیت سے رمضان شریف ( کی راتوں) میں قیام کیا اس کے وہ گناہ بخش دیے گۓ جو گزر چکے۔
(رواہ البخاری و مسلم)
پس اس حدیث سے ظاہر ہوا کہ رمضان شریف میں
( یعنی)
اس کی راتوں میں اس سے زائد قیام ہے جو وہ باقی مہینوں میں نماز پڑھتے ہیں۔
سوال: لوگ ماہِ رمضان کی راتوں میں کیسے قیام کریں؟
جواب : امام قوم کے ساتھ نماز عشاء کے بعد بیس رکعت پڑھے اور ہر دو رکعتوں پر سلام پھیرےاور ان کے پانچ ترویحے بناۓ۔
سوال: پانچ ترویح بنانے کا مطلب کیا ہے؟
جواب: ہر چار رکعتیں ایک ترویحہ ہے اور اسی وجہ سے اس کا نام نماز تراویح رکھا جاتا ہے پس امام قوم کو راحت دینے کیلئے ہر ترویحہ کے بعد ( ترویحہ) کی مقدار بیٹھے۔
سوال: کیا یہ نماز خواتین کیلئے بھی سنت قرار دی گئ ہے؟
جواب: جی ہاں! رمضان شریف میں نماز عشاء کے بعد بیس رکعت مردوں و عورتوں سب کے لیے سنت مؤکدہ قرار دی گئ ہے پس مرد مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اور بہرحال خواتین تو اُن کے گھر ان کیلئے بہتر ہیں۔
سوال: تراویح میں مردوں کیلئے جماعت کا حکم کیا ہے؟
جواب: یہ سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے پس اگر مسجد والے اسے چھوڑ دیں گے تو گناہ گار ہوں گے۔
سوال: کیا ماہِ رمضان میں جماعت کے ساتھ نماز وتر پڑھی جاۓ؟
جواب: جی ہاں! جب امام پانچ ترویحوں سے فارغ ہو جاۓ تو انہیں جماعت ( کی صورت) میں وتر پڑھاۓ اور تینوں رکعتوں میں بلند آواز سے قراءت کرے اور امام اور جو اس کے ساتھ ہوں پوشیدہ آواز سے قنوت پڑھیں ۔
سوال: کیا رمضان شریف کے علاوہ ( زمانہ) میں وتر کی جماعت ہے؟
جواب: رمضان شریف کے علاوہ ( زمانہ) میں جماعت کے ساتھ نماز وتر نہ پڑھی جاۓ۔
Sight Of Right

السلام و علیکم
ReplyDeleteWalikumslaam
Deleteوعلیکم السلام
Deleteوعلیکم السلام
Delete: نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ " جس نے ایمان و ثواب کی نیت سے رمضان شریف کے روزے رکھے اس کے وہ گناہ____ دیے گۓ
ReplyDeleteبخش
DeleteBakhsh
Deleteبخش
Delete
ReplyDeleteاس کی راتوں میں اس سے زائد قیام ہے جو وہ باقی مہینوں میں _____پڑھتے ہیں۔
نماز
DeleteNmaaz
Deleteنماز
Deleteنماز
Deleteامام قوم کے ساتھ نماز عشاء کے بعد _____ رکعت پڑھے اور ہر دو رکعتوں پر سلام پھیرےاور ان کے ____ترویحے بناۓ۔
ReplyDeleteدس پانچ
Delete10.5
Deleteدس
ReplyDeleteپانچ
یہ سنت _____ ہے پس اگر مسجد والے اسے چھوڑ دیں گے تو گناہ گار ہوں گے۔
ReplyDeleteموکدہ علی الکفایہ
Deleteموکدہ علی الکفایہ
Deleteموکدہ علی الکفایہ
Deleteرمضان شریف کے علاوہ ( زمانہ) میں جماعت کے ساتھ نماز _____ نہ پڑھی جاۓ۔
ReplyDeleteوتر
Deleteوتر
Deleteوتر
ReplyDelete