Nimaz e Kusouf ka bayan

نمازِ کُسوف کا بیان 



سوال : آفتاب میں گہن لگنے کے وقت مسلمانوں کو کس (عمل) کا حکم دیا گیا ہے؟ 

جواب: جب آفتاب میں گہن لگ جاۓ تو امام اذان و اقامت کے بغیر لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھاۓ اور اُن دو (رکعتوں) کو نفل کی صورت میں پڑھے اس طور پر کہ ہر رکعت میں ایک رکوع اور دو سجدے کرے اور اُن میں قرأت کو طویل کرے پھر اللّٰہ تعالی سے دعا کرے یہاں تک کہ آفتاب روشن ہو جاۓ۔ 






سوال: ان میں بلند آواز سے قرا۶ت کرے یا پوشیدہ آواز سے (قرا۶ت) کرے؟ 

جواب: حضرت ابو حنیفہؒ کے نزدیک پوشیدہ آواز سے (قرا۶ت) کرے اور حضرت ابو یوسف و حضرت محمدؒ فرماتے ہیں کہ بلند آواز سے (قرا۶ت) کرے۔



سوال : کونسا امام لوگوں کو یہ نماز پڑھاۓ؟ 

جواب : وہ امام ان کو یہ نماز پڑھاۓ جو انہیں نمازِ جمعہ پڑھاتا ہے۔



سوال: اگر جمعہ کا امام حاضر نہ ہو؟
جواب: لوگ اکیلے اکیلے یہ نماز پڑھیں۔ 



سوال: کیا نمازِ کسوف میں خطبہ ہے؟ 

جواب: اس میں خطبہ نہیں۔ 



سوال: اگر ماہتاب میں گہن لگ جاۓ تو مسلمان کیا کریں؟ 

جواب: اکیلے اکیلے نماز پڑھیں۔



سوال: کیا دونوں کسوف میں نماز کے علاوہ کوٸ عمل ہے؟ 

جواب: حضرت عاٸشہؓ نے روایت فرمایا ہے کہ ”نبیﷺ نے فرمایا کہ آفتاب و ماہتاب اللّٰہ تعالی کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں کسی کی موت اور (کسی) کی زندگی کی وجہ سے ان میں گہن نہیں لگتا پس جب تم یہ (منظر) دیکھو تو اللّٰہ تعالی سے دعا کرو، نماز پڑھو اور صدقہ کرو“۔ اور حضرت اسما۶ؓ سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ ” البتہ تحقیق نبی کریمﷺ نے آفتاب میں گہن لگنے میں بُردہ آزاد کرنے کا حکم فرمایا ہے“

15 comments / Replies

  1. : جب آفتاب میں گہن لگ جاۓ تو امام ..... کے بغیر لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھاۓں

    ReplyDelete
  2. حضرت ابو حنیفہؒ کے نزدیک ...... آواز سے (قرا۶ت) کرے

    ReplyDelete
  3. وہ امام ان کو یہ نماز پڑھاۓ جو انہیں ..... پڑھاتا ہے۔

    ReplyDelete
  4. نبی کریمﷺ نے آفتاب میں گہن لگنے میں ..... آزاد کرنے کا حکم فرمایا

    ReplyDelete
  5. نبی کریمﷺ نے آفتاب میں گہن لگنے میں ..... آزاد کرنے کا حکم فرمایا

    ReplyDelete

Powered by Blogger.