Nimaz ki Sunaten
نماز کی سنتوں کا بیان
سوال : نماز کی سنتوں کو بیان کیجۓ ؟
جواب : ان کو یاد کیجۓ جیسا کہ درج ذیل ہیں
(١)
تحریمہ کے وقت مرد کا کانوں کے برابر اور عورت کا کندھوں کے برابر دونوں ہاتھوں کو اٹھانا پھر مردوں کا داٸیں (ہاتھ) کو باٸیں (ہاتھ) پر ناف کے نیچے رکھنا۔
(٢)
تحریمہ کے بعد ثنا۶۔
(٣)
تَعَوُّذ
( اَ عُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ پڑھنا )
(٤)
تَسمِیہ
( بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھنا )
(٥)
آمین کہنا
(٦)
تسمیع
( سَمِعَ اللّٰہُ لِمَن حَمِدَہُ کہنا )
(٧)
تحمید
( رَ بَّناَ لَکَ الحَمدُ کہنا )
(٨)
رکوع ، سجدہ، قیام، قعدہ اور سجدہ سے (سر) اٹھانے کے وقت تکبیر
(٩)
رکوع اور سجدہ کی تسبیح
(١٠)
رکوع میں ہاتھوں سے گھٹنوں کو پکڑنا اس حال میں کہ اپنے (ہاتھوں) کی انگلیاں کھلی رکھے ہوۓ ہو۔
(١١)
دونوں قعدوں میں اور دونوں سجدوں کے درمیان (جلسہ) میں داٸیں (پاٶں) کو کھڑا رکھنے کے ساتھ اپنے باٸیں پاٶں کو بچھانا اور اس پر بیٹھنا
(١٢)
شہادت کے وقت اشارہ کرنا
(١٣)
قعدہ میں ہاتھوں کو رانوں پر رکھنا
(١٤)
فرائض میں پہلی دو (رکعتوں) کے بعد کی (رکعتوں) میں قرا۶ت کرنا اور بہرحال فرائض کے علاوہ (نماز) میں تو یہ (یعنی قرا۶ت) تمام رکعتوں میں لازم ہے
(١٥)
اور امام کا تکبیرات، تسمیع
( سَمِعَ اللّٰہُ لِمَن حَمِدَہُ )
اور تسلیم
( سَمِعَ اللّٰہُ لِمَن حَمِدَہُ )
اور تسلیم
( اَلسَّلامُ عَلَیکُم وَ رَحمَةُ اللّٰہِ )
کو بلند آواز سے کہنا
(١٦)
آخری تشہد کے بعد نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
( ١٧)
(درود شریف)
کے بعد اس (کلام) کے ساتھ دعا کرنا جو قرآن و سنت کے مشابہ ہو
(١٨)
دونوں سلاموں میں داٸیں اور باٸیں جانب چہرہ پھیرنا
(١٩)
امام کا دونوں سلاموں میں مردوں، حفاظت کرنے والے فرشتوں اور نیک جنوں کی نیت کرنا
(٢٠)
مقتدی کا اپنی جہت میں (موجود) اپنے امام کی نیت کرنا اور اگر (مقتدی صف میں امام) کے برابر ہو (تو) دونوں سلاموں میں اس کی نیت کرے
(٢١)
مقتدی کا ہر طرف سلام کہنے میں مقتدیوں، حفاظت کرنے والے فرشتوں اور نیک جنوں کی نیت کرنا
(٢٢)
منفرد (یعنی تنہا نماز پڑھنے والے) کا دونوں سلاموں میں صرف فرشتوں کی نیت کرنا۔

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
ReplyDeleteوعلیکم السلام
Deleteكانوں
Deleteكندهوں
وعليكم السلام
Deleteوَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
Deleteتحریمہ کے وقت مرد کا ______ کے برابر اور عورت کا ______ کے برابر دونوں ہاتھوں کو اٹھانا
ReplyDeleteکانوں
Deleteکندھوں
کانوں کندھوں
Delete
ReplyDeleteرکوع ، سجدہ، قیام، ____ اور سجدہ سے (سر) اٹھانے کے وقت تکبیر
قعدہ
Deleteقعده
Deleteقعدہ
Deleteرکوع میں ہاتھوں سے گھٹنوں کو پکڑنا اس حال میں کہ اپنے (ہاتھوں) کی `___ کھلی رکھے ہوۓ ہو۔
ReplyDeleteانگلیاں
Deleteانگلياں
Deleteانگلیاں
Delete
ReplyDeleteقعدہ میں ہاتھوں کو _____ پر رکھنا
رانوں
Deleteرانوں
Deleteرانوں
Deleteرانوں
Deleteفرائض کے علاوہ (نماز) میں تو یہ (یعنی قرا۶ت) تمام _______ میں لازم ہے
ReplyDeleteرکعتوں
Deleteركعتوں
Deleteرکعتوں
Deleteدونوں سلاموں میں داٸیں اور باٸیں جانب ______ پھیرنا
ReplyDeleteچہرہ
Deleteچہره
Deleteچہرہ
Deleteامام کا دونوں سلاموں میں مردوں، حفاظت کرنے والے _____ اور نیک جنوں کی نیت کرنا
ReplyDeleteفرشتوں
Deleteفرشتوں
Deleteفرشتوں
Deleteمنفرد (یعنی تنہا نماز پڑھنے والے) کا دونوں ______ میں صرف فرشتوں کی نیت کرنا۔
ReplyDeleteسلاموں
Deleteسلاموں
Deleteسلاموں
Delete