Oqaat e Makrooha
اوقاتِ مکروہہ کا بیان
سوال : کیا شب وروز میں ایسے اوقات ہیں جن میں نمازی کو نماز سے روکا گیا ہو؟
جواب : جی ہاں ! تین اوقات ایسے ہیں جن میں نمازی کو نماز سے روکا گیا ہے۔
١-طلوع آفتاب کے وقت
٢-غروب آفتاب کے وقت
٣-ظہیرہ( یعنی دن کے آدھا ہونے کی حد میں) قیام آفتاب کے وقت پس وہ ان اوقات میں فرائض،سنتیں اور نوافل نہ پڑھے اور اسی طرح ان میں نماز جنازہ نہ پڑھے اور سجدہ تلاوت نہ کرے۔
سوال : کیا اس ( سلسلہ) میں کوئ ایسی نماز ہے (جو) اس عموم سے مستثنیٰ کی گئ ہو؟
جواب : جی ہاں! ایک نماز ہے جسکی ادا غروب کے وقت میں کراہت کے ساتھ جائز ہے اور یہ اس ( شخص) کیلۓ ہے جس نے اس سے پہلے اس دن کی عصر کی نماز نہ پڑھی ہو۔پس تحقیق وہ وقت کی کراہت کی وجہ سے اس نماز کو نہ چھوڑے اور تاخیر کی وجہ سے اللّٰه عزوجل سے استغفار کرے اور اس وقت میں اس نماز کے سوا کسی نماز کی ادا جائز نہیں۔
سوال : کیا ان تین اوقات کے سوا ایسے اوقات ہیں جن میں نماز مکروہ ہوتی ہے؟
جی ہاں ! دو وقت ( ایسے ) ہیں جن میں نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے
١-نماز فجر کے بعد یہاں تک کہ آفتاب طلوع ہو جاۓ اور ایک نیزے کی مقدار بلند ہو جاۓ۔
٢- نماز عصر کے بعد یہاں تک کہ آفتاب غروب ہو جاۓ۔
سوال : اگر (کسی) نے نماز فجر کے بعد یا نماز عصر کے بعد کعبہ مُشَرَّفہ کا طواف کیا تو کیا دوگانہ طواف نماز پڑھ لے؟
جواب : وہ ان دو وقتوں میں دوگانہ طواف نماز بھی نہ پڑھے بلکہ طلوعِ آفتاب کے بعد آفتاب بلند ہونے کا انتظار کرے اور اسی طرح غروبِ آفتاب کا انتظار کرے۔
سوال : اگر کوئی نماز فجر کے بعد اور نماز عصر کے بعد فوت شدہ نمازیں پڑھنا چاہے تو کیا یہ اس کے لیے ( جائز) ہے؟
جواب : جی ہاں! یہ اس کیلۓ ( جائز) ہے مگر یہ کہ عصر کے بعد آفتاب زرد ہونے سے پہلے نماز ختم کر دے۔
سوال : اگر( کوئ شخص) ان دو وقتوں میں نماز جنازہ پڑھنا یا سجدہ تلاوت کرنا چاہے تو کیا یہ اس کیلئے ( جائز ) ہے؟
جواب : جی ہاں ! یہ اس کیلئے جائز ہے۔
سوال: اگر ( کسی) نے طلوع فجر کے بعد نماز فجر سے پہلے نفل نماز پڑھی توآپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟
جواب : طلوع فجر کے بعد فجر کی دو رکعت سنت سے زیادہ نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
سوال : غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب سے پہلے نفل نماز پڑھنے میں آپکا قول کیا ہے؟
جواب : غروب آفتاب کے بعد نفل نماز نہ پڑھے بلکہ نماز مغرب میں جلدی کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ اوقات ایسے ہیں جن میں نمازی کو نماز سے روکا گیا ہے۔
ReplyDeleteتين
Deleteتین
Deleteتین
Deleteتین
Deleteتین
Deleteتین
Deleteکون سے اوقات مین نماز سے روکا گیا
ReplyDeleteطلوع آفتاب غروب آفتاب زوال آفتاب
Deleteطلوع آفتاب غروب آفتاب زوال آفتاب
Deleteطلوع آفتاب غروب آفتاب زوال آفتاب
Deleteطلوع آفتاب, غروب آفتاب, زوال آفتاب
Deleteطلوع آفتاب کے وقت
Delete٢-غروب آفتاب کے وقت
٣-ظہیرہ( یعنی دن کے آدھا ہونے کی حد میں
طلوع آفتاب
Deleteغروب آفتاب
زوال آفتاب
ایک نماز ہے جسکی ادا غروب کے وقت میں ۔۔۔۔۔ کے ساتھ جائز ہے
ReplyDeleteكراہت
Deleteکراہت
Deleteکراہت
Deleteکراہت
Deleteکراہیت
Deleteکراہت
Deleteکس نماز کے بعد نفل پڑھنا مکرو ہے
ReplyDeleteنماز فجر اور عصر
Deleteنماز فجر اور عصر
Deleteنماز فجر اور عصر
Deleteنماز فجر اور عصر
Deleteنماز فجر اور نماز عصر
Deleteطلوع فجر کے بعد فجر کی دو رکعت سنت سے زیادہ نفل نماز پڑھنا ۔۔۔۔۔۔ ہے۔
ReplyDeleteمکروہ
Deleteمکروہ
Deleteمکروہ
Deleteمکروہ
Deleteمکروہ
Deleteمكروه
ReplyDelete