Qadyanion ka kalma

Unit 2
Lesson 29 


قادیانیوں کا کلمہ


قادیانی دعوے کرتے ہیں کہ محمد رسول اللّه ﷺ کا دو دفعہ دنیا میں آنا مقدر تھا۔ پہلی دفعہ آپﷺ مکہ مکرمہ میں آئے اور آپﷺ کی یہ بعثت تیرہ سو سال تک رہی۔ چودہویں صدی کے شروع میں آپﷺ مرزا قادیانی کے روپ میں قادیان میں دوبارہ مبعوث ہوئے

نعوذباللّه 

 اس لئے ان کے نزدیک غلام احمد قادیانی خود محمد رسول اللّہ ہے اور کلمہ طیبہ میں محمد رسول اللّه سے مرزا مراد لیتے ہیں۔ 




چنانچہ مرزا بشیر احمد لکھتا ہے

"مسیح موعود (مرزا قادیانی) خود محمد رسول اللّه ہیں جو اشاعت اسلام کے لئے دوبارہ دنیا میں تشریف لاۓ ، اس لئے ہم کو کسی نئے کلمے کی ضرورت نہیں۔ ہاں! اگر محمد رسول اللّه کی جگہ کوئی اور آتا تو ضرورت پیش آتی۔

(كلمة الفصل ص ١۵۸)

گویا "لا الہ الا اللّه محمد رسول اللّه " کے معنی ان کے نزدیک ہیں۔ ”لا الہ الا اللّه مرزا رسول اللّه (نعوذ باللّه)۔ جو دوبارہ قادیان میں آیا ہے۔ 

مرزا بشیر احمد لکھتا ہے کے ہمارے نزدیک مرزا خود رسول اللّه ہے اور ہم مرزا کو رسول اللّه مان کر اس کا کلمہ پڑھتے ہیں ۔ اس لیے ہمیں نیا کلمہ بنانے کی ضرورت نہیں۔


28 comments / Replies

  1. قادیانی دعوے کرتے ہیں کہ محمد رسول اللّه ﷺ کا دو دفعہ دنیا میں آنا....... تھا

    ReplyDelete
  2. مرزا بشیر احمد لکھتا ہے کے ہمارے نزدیک مرزا خود........ ہے

    ReplyDelete
  3. چودہویں صدی کے شروع میں آپﷺ مرزا قادیانی کے روپ میں........ میں دوبارہ مبعوث ہوئے

    ReplyDelete
  4. جو دوبارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں آیا ہے

    ReplyDelete

Powered by Blogger.