Qadyanion ke nazdeek Muhammad ﷺ ki haqeeqt

Unit 2
Lesson 33


 قادیانیوں کے نزدیک محمّد ﷺ کی حقیقت 


اور سن لیجئے ! لا الہ الا اللّه محمد رسول اللّه  کلمہ ہم نے پڑھا،  مسلمان ہو گئے 
لیکن قادیانیوں کے نزدیک یہ کلمہ منسوخ ہے۔ ہزار بار پڑھتے رہو لا الہ الا اللّه محمد رسول اللّه ۔ جب تک محمد رسول اللّه سے مراد مرزا غلام احمد قادیانی نہیں لیتے۔ اس وقت تک تم مسلمان نہیں ہو۔ مرزا بشیر احمد 
کلمۃ الفصل ( یہ کتاب ہمارے پاس موجود ہے) کے صفحہ 10پر لکھتا ہے 

ہر ایک ایسا شخص جو موسیٰ علیہ السلام کوتو مانتا ہے مگر عیسیٰ علیہ السلام کو نہیں مانتا  یا عیسیٰ کو مانتا ہے مگر محمد کو نہیں مانتا اور یا محمد کو مانتا ہے پر مسیح موعود (مرزا غلام احمد قادیانی) کو نہیں مانتا وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے“

تم کہا کرتے ہو کہ یہ مولوی کافر کافر کہتے رہتے ہیں حالانکہ وہ ہمیں کافر کہتے ہیں۔ ہم ان کو کافر اس لئے کہتے ہیں کہ وہ ایک جھوٹے نبی غلام احمد قادیانی پر ایمان رکھتے ہیں جو محمّد رسول اللّه صلّی اللّه علیہ وآلہ وسلم کا غدار اور باغی ہے اور وہ ہم کو اس لئے کافر کہتے ہیں کہ ہم غلام قادیانی دجال پر ایمان نہیں رکھتے۔

مرزا محمود احمد، مرزا قادیانی کا دوسرا جانشین جس کو مرزائی "خلیفہ" کہتے ہیں، وہ کہتا ہے 
 كل مسلمان جو مسیح موعود کی بیعت میں داخل نہیں ہوئے خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہ سنا ہو کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔“
 (آئینہ صداقت ص 35)

اور مرزا محمود احمد اپنی دوسری کتاب انوار خلافت میں لکھتا ہے۔
ہمارا فرض ہے کہ ہم غیر احمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں کیوں کہ ہمارے نزدیک وہ خدا کے ایک نبی کے منکر ہیں۔ یہ دین کا معاملہ ہے اس میں کسی کا اختیار نہیں کہ کچھ کر سکے
(ص90)

مسلمان لا الہ الا اللّه محمد رسول اللّه پڑھنے کے باوجود ان کے نزدیک غیر مسلم ٹھہرے اور ہمیں کہتے ہیں کہ قادیانیوں کو کیوں غیرمسلم کہا جاتا ہے ؟ مولوی صاحب ! جوشخص اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے اسی کو مسلمان ماننا چاہیے

 ہم پوچھتے ہیں کہ یہ قادیانی ہمیں کیوں غیر مسلم کہتے ہیں کیا ہم اپنے آپ کو سکھ کہتے ہیں؟ 
 کیوں بھائی ! کیا ہم اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہتے ؟ 

یہ ہمارے خلاف کفر کا فتویٰ کیوں دیتے ہیں؟ اس لئے کہ ہم غلام احمد قادیانی کے منکر ہیں اور اگر ہم ان کو کافر کہیں اس لیے کہ محمد رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے غدار ہیں تو ہم پر کیوں الزام ہے؟

اور مزید سن لیجیے کہا جاتا ہے کہ ان کو کلمہ پڑھنے سے کیوں روکا جاتا ہے کافر اگر کلمہ پڑھ لے تو اچھی بات ہے۔ ہم پوچھتے ہیں کہ اگر کوئی سکھ کلمہ پڑھے(ہم آپ سے گستاخی کی معافی چاہیں گے اور اللّه تعالی سے بھی نعوذ باللّه ہزار بار توبہ ) کوئی سکھ کلمہ پڑھے "لااله الا اللّه  محمدرسول اللّه ‘‘اور" محمد رسول اللّه " مراد لے تارا سنگھ  (نعوز باللّه ) ہم پوچھتے ہیں کہ ہم اس کو کلمہ پڑھنے دیں گے؟(حاضرین نے کہا بالکل نہیں) کسی مسلمان کی غیرت یہ گوارا کرے گی اگراس کویہ پتا چل جائے کہ یہ محمد رسول اللّه سے تارا سنگھ مراد لیتا ہے۔ نعوذباللّه ثم نعوذ باللّه 






 آپ کہتے ہیں کہ اس کو پڑھنے دیں گے!! ہم کہتے ہیں ، مسلمان زبان پکڑ کے گدی سے کھینچ لیں گے ۔۔ 

سنیے یہ قادیانی کلمہ پڑھتے ہیں اور رسول ﷺ سے مراد مرزا غلام احمد قادیانی مراد لیتے ہیں۔ مرزاغلام احمد کا بیٹا بشیر احمد کلمتہ الفصل صفحہ 158میں لکھتا ہے۔
" پس مسیح موعود(مرزا قادیانی) خود محمد رسول اللّه ہے جو اشاعت اسلام کے لئے دوبارہ دنیا میں تشریف لائے اس لیے ہم کو کسی نئے کلمہ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں اگر محمد رسول اللّه کی جگہ کوئی اور آتا تو ضرورت پیش آتی. ۔“

وہ کہتا ہے کہ ہمارے نزدیک تو دوبارہ محمد رسول اللّه ہی آیا ہے اس لئے ہم کو نئے کلمہ کی ضرورت نہیں ۔ ہم تو محمد رسول اللّه اس لئے پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کیوں کہ ہمارے نزدیک مرزا قادیانی خود رسول اللّه ہے۔ 
کیوں بھائی ! کیا اب بھی قادیانیوں کو کلمہ پڑھنے کی اجازت دی جائے؟ یا مسلمانوں کو اجازت دی جائے کہ ان کی زبان پکڑ کر گدی سے کھینچ لی جائے۔ آپ ہمارے صبر کو نہیں دیکھتے۔ آپ یہ نہیں دیکھتے کہ ہم کتنا برداشت کر رہے ہیں وہ موذی، جو محمد رسول اللّه ﷺ  کو ایذا پہنچارہے ہوں وہ ہمارے سامنے پھر رہے ہیں۔


70 comments / Replies

  1. قادیانیوں کے نزدیک یہ کلمہ -----ہے

    ReplyDelete
  2. مسلمان لا الہ الا اللہ محمد رسول ا للہ پڑھنے کے باوجود ان کے نزدیک ------ ٹھرے

    ReplyDelete
  3. مرزا محمود اپنی کتاب خلافت میں لکھتا ہے ھمارافرض ھے کہ ھم ------- کو غیر مسلم سمجھیں

    ReplyDelete
  4. ھم غلام قادیانی ----- پر ایمان نھی رکھتے

    ReplyDelete
  5. تم یہ کہا کرتے ہو کہ یہ مولوی ----کہتے رہتے ہیں

    ReplyDelete
  6. قادیانی دجال پر ----نہیں رکھتے

    ReplyDelete
  7. مرزا محمود احمد,مرزا قادیانی کا دوسرا جانشین جسے قادیانی ----کہتے ہیں

    ReplyDelete
  8. مسلمان زبان پکڑ کر ----سے کھینچ لیں گے

    ReplyDelete
  9. کسی مسلمان کی غیرت یہ گوارا کرے گی اگر اسکو یہ پتا چل جاۓ کہ یہ محمد رسول اللہ سے مراد -----لیتے ہیں

    ReplyDelete
  10. وہ کہتا ہے کہ ہمارے نزدیک تو دوبارہ -----ہی آیا ہے

    ReplyDelete

Powered by Blogger.