Sajdah Tilawat ka bayan

سجدۂ تلاوت کا بیان


سوال : ہم قرآن پاک کی تلاوت کرنے والوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ دوران تلاوت ایک سجدہ کرتے ہیں اس سجدہ کی حقیقت کیا ہے؟

جواب : اس سجدہ کا نام سجدۂ تلاوت رکھا جاتا ہے اور یہ اس پر واجب ہوتا ہے جو سجدہ کی آیت پڑھے یا اسے سنے برابر ہے کہ قرآن سننے کا ارادہ کیا ہو یا ارادہ نہ کیا ہو






سوال : جن (سورتوں) میں سجدہ کی آیات واقع ہوئی ہیں ان کی تعداد بیان کرنے کے ساتھ ان سورتوں کے نام بیان کیجئیے؟

جواب : سجدہ کی آیات چودہ سورتوں میں واقع ہوئی ہیں اور ان کے نام درج ذیل ہیں

سورۃ الاعراف
2
 سورۃ الرعد
سورۃ النحل
سورۃ الاسراء
5  
سورۃ مریم
سورۃ الحج
سورۃ الفرقان
سورۃ النمل
9  
سورۃ الم السجدہ
10 
 سورۃ ص
11 
سورۃ حم السجدہ
12 
سورۃ النجم
13  
سورۃ الانشقاق
14
  سورۃ العلق


اور سجدہ کی آیات حفاظ کے ہاں معروف ہیں اور مصاحف میں ان پر علامات لکھی گئی ہیں



 سوال : جب امام سجدہ کی آیت کی تلاوت کرے تو کیا مقتدی پر سجدہ واجب ہوتا ہے؟

جواب :  جب امام سجدہ کی آیت تلاوت کرے (تلاوت)بلند آواز سے ہو یا پوشیدہ آواز سے تو (امام) اس (آیت) کا سجدہ کرے اور مقتدی اس کے ساتھ سجدہ کرے



سوال : اگر مقتدی سجدہ کی آیت تلاوت کرے تو کیا اسے اور اس کے امام کو سجدہ لازم ہوجاتا ہے؟

جواب :  اگر مقتدی(سجدہ کی) آیت تلاوت کرے تو سجدہ اسے اور نہ ہی اس کے امام کو لازم  ہوتا ہے



سوال : اگر(لوگ) ایسے شخص سے سجدہ کی آیت سنیں جو نماز میں ان کے ساتھ نہیں اس حال میں کہ وہ (لوگ) نماز میں ہیں تو کیا سجدہ ان پر واجب ہو جاتا ہے؟

جواب : سجدہ ان پر واجب ہو جاتا ہے لیکن وہ نماز میں سجدہ نہ کریں بلکہ اس کے بعد سجدہ کریں



سوال : اگر انہوں نے نماز میں سجدۂ(تلاوت) کر لیا تو کیا انہیں کفایت کرے گا؟

جواب : انہیں کفایت نہیں کرے گا
 


سوال : اور کیا ان کی نماز اس زائد سجدہ سے فاسد ہو جائے گی؟

جواب : ان کی نماز اس وجہ سے فاسد نہیں ہو گی



سوال : ایک شخص نے نماز کے باہر سجدہ کی آیت تلاوت کی اور اس کا سجدہ نہیں کیا یہاں تک کہ نماز میں داخل ہوا پس اس (آیت سجدہ) کی تلاوت کی اور دونوں کا سجدہ کر لیا تو کیا یہ سجدہ اسے دونوں تلاوتوں سے کفایت کرے گا

جواب : جی ہاں ! اسے کفایت کرے گا جبکہ دونوں تلاوتیں ایک مجلس میں ہوں



سوال : اس (شخص) کے بارے میں آپکا قول کیا ہے جس نے نماز کے باہر سجدہ کی آیت تلاوت کی پس اس کا سجدہ کیا پھر نماز میں داخل ہوا اور اس میں اس آیت کی دوبارہ تلاوت کی تو کیا پہلا سجدہ اسے کفایت کرے گا؟

جواب :  پہلا سجدہ اسے کفایت نہیں کرے گا اور اس تلاوت کی وجہ سے دوبارہ سجدہ کرنا اس پر لازم ہے



سوال : جس نے ایک سجدہ (کی آیت) کی تلاوت کا تکرار کیا تو کیا ایک سجدہ اسے کفایت کرے گا؟

جواب : اگر اس نے ایک مجلس میں ایک آیت کی تلاوت کا تکرار کیا تو ایک سجدہ اسے کفایت کرے گا اور اگر اس نے کئی مجلسوں میں اس کا تکرار کیا تو مجلس کے بدل جانے کے مطابق کئی سجدے اس پر واجب ہوں گے.اور اسی طرح جب وہ متعدد سورتوں میں سے سجدہ کی آیات تلاوت کرے تو ہر آیت کے لیئے (علیحدہ) سجدہ کرے اگرچہ ایک مجلس میں ان کی تلاوت کرے



سوال : جو سجدہ تلاوت کرنا چاہے تو کیسے کرے؟

جواب : ہاتھوں کو اٹھائے بغیر تکبیر کہے اور ایک سجدہ کرے پھر تکبیر کہے اور اپنا سر اٹھائے اور اس پر تشھد و سلام نہیں



86 comments / Replies

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    2. This comment has been removed by the author.

      Delete
  2. سجدۂ تلاوت اس پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوتا ہے جو سجدہ کی۔۔۔۔۔۔۔ پڑھے یا اسے سنے برابر ہے کہ قرآن سننے کا ارادہ کیا ہو یا ارادہ نہ کیا ہو

    ReplyDelete
  3. سجدہ کی آیات۔۔۔۔۔۔۔۔۔سورتوں میں وارد ہوئ ہیں

    ReplyDelete

  4. اور سجدہ کی آیات حفاظ کے ہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ان پر علامات لکھی گئی ہیں

    ReplyDelete
  5. آیت سجدہ کی تلاوت کی صورت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔امام اور مقتدی دونوں پر لازم ہے۔

    ReplyDelete
  6. اگر(لوگ) ایسے شخص سے سجدہ کی آیت سنیں جو نماز میں ان کے ساتھ نہیں اس حال میں کہ وہ (لوگ) نماز میں ہیں تو

    سجدہ ان پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو جاتا ہے لیکن وہ نماز میں سجدہ نہ کریں بلکہ اس کے بعد سجدہ کریں

    ReplyDelete
  7. جس شخص نے نماز کے باہر سجدہ کی آیت تلاوت کی پس اس کا سجدہ کیا پھر نماز میں داخل ہوا اور اس میں اس آیت کی دوبارہ تلاوت کی

    تو پہلا سجدہ اسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں کرے گا اور اس تلاوت کی وجہ سے دوبارہ سجدہ کرنا اس پر لازم ہے

    ReplyDelete
  8. جو سجدہ تلاوت کرنا چاہے تو

    ہاتھوں کو اٹھائے بغیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہے اور ایک سجدہ کرے پھر تکبیر کہے اور اپنا سر اٹھائے اور اس پر تشھد و سلام نہیں۔

    ReplyDelete

Powered by Blogger.