Sharait e Nabuwat : 5-6

Unit 3
Lesson 17


نبوت کی پانچویں شرط

  صداقت اور امانت


نبوت کی ایک شرط یہ ہے کہ نبی صادق اور امین ہو۔اس لیے کہ جھوٹا اور خائن کبھی نبی نہیں ہو سکتا۔اور مرزا کے جھوٹے ہونے پر علماء نے مستقل کتابیں لکھی ہیں۔جن میں مرزا کی پیشین گوئیوں کا جھوٹا ہونا ثابت کیا گیا ہے۔


 صادق اور کاذب کی تعریف 


صادق اور سچا ہونے کے لیے ایک دو پیشن گوئیوں کا سچا ہونا کافی نہیں۔کاہنوں اور نجومیوں کی بھی تمام پیشن گوئیاں جھوٹی نہیں نکلتیں۔

سچا وہ ہے کہ جس کی سب باتیں سچی ہوں اور جھوٹا وہ ہے کہ جس کی سب باتیں سچی نہ ہوں۔اگرچہ اس کی بہت باتیں بلکہ اکثر باتیں سچی ہیں ۔ 

اس زمانے میں جو لوگ جھوٹ کے منصف ہیں یعنی پروپیگنڈے کے امام ہیں ان کی بھی تمام باتیں جھوٹی نہیں ہوتیں۔ بلکہ اکثر باتیں سچی ہی ہوتی ہیں۔مگر بایں ہمہ وہ جھوٹے ہی ہیں۔پردہ پوشی کے لیے جھوٹ کا نام پروپیگنڈہ رکھ لیا ہے مگر حقیقت اس کی ایسا اعلیٰ درجہ کا جھوٹ ہے کہ جس کو سننے کے بعد بڑے سے بڑا ہوشیار بھی سچ سمجھنے لگے۔

اسی طرح مرزائی حضرات کو یہ دیکھنا چاہئے کہ مرزا صاحب کی کتنی پیشن گوئیاں جھوٹی نکلیں۔چند پیشن گوئیوں کے سچا ہونے سے کسی کا صادق اور راست باز ہونا ثابت نہیں ہو سکتا۔اور اگر جھوٹے کے یہ معنی ہوں کہ اس کی کوئی بھی بات سچی نہ ہو تو اس معنی سے دنیا میں کوئی جھوٹا نہیں نکلے گا۔بلکہ اس معنی کو جھوٹا ہونا عقلاً محال ہے۔اس لیے کہ یہ عقلاً ناممکن ہے کہ کسی شخص کی ہر بات جھوٹی ہو اور کوئی بات بھی اس کی سچی نہ ہو۔خوب سمجھ لو شیطان کی بھی ساری باتیں جھوٹی نہیں۔

مرزا سے جب اپنا سچا ثابت کرنا ممکن نہ ہوا تو دوسرے پیغمبروں کی پیشن گوئیوں کو جھوٹا ثابت کرنا شروع کیا۔تاکہ لوگوں پر یہ واضح ہو کہ جھوٹ بولنے سے نبوت میں فرق نہیں آتا۔اور معاذ اللّٰہ میں یعنی مرزاصاحب ہی جھوٹا نہیں۔بلکہ اور پیغمبر بھی جھوٹے گزرے ہیں۔




 نبوت کی چھٹی شرط  

 عدم توریث

نبوت کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ کسی کی زمین اور جائیداد اور مال و دولت کا وارث ہو اور نہ اس کے بعد کوئی اس کا وارث ہو۔

حدیث متواتر سے ثابت ہے کہ حضور پرنور ﷺ نے فرمایا


نحن معاشیر الانبیاء لا نرث ولا نورث ما ترکنا صدقة


ہم انبیاءکرام کے گروہ نہ ہم کسی کے وارث اور نہ ہمارا کوئی وارث ہم جو کچھ چھوڑتے ہیں وہ خدا کے لیے وقف ہوتا ہے۔

مگر مرزا کے یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے۔خود بھی اپنے باپ کی زمین و جائیداد کے وارث ہوۓ اور دعویٰ پیغمبری سے جو زمین اور جائیداد فراہم کی انگریزی کچہری سے اس کی باضابطہ رجسٹری اپنی اولاد کے نام کروائی۔جو سب کو معلوم ہے۔اور قادیانی حضرات کو ہم سے ہزار درجہ بڑھ کر معلوم ہے۔ عیاں راچہ بیاں



31 comments / Replies

  1. نبوت کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ کسی کی زمین اور جائیداد اور........... کا وارث ہو اور نہ اس کے بعد کوئی اس کا وارث ہو۔

    ReplyDelete
  2. نبوت کی ایک شرط یہ ہے کہ....... صادق اور امین ہو

    ReplyDelete
  3. جھوٹا اور........کبھی نبی نہیں ہو سکتا

    ReplyDelete
  4. صادق اور سچا ہونے کے لیے ایک دو پیشن گویںوں کا -------- ہونا کافی نہی

    ReplyDelete
  5. سچا وہ ہے جس کی --------- سچی ہوں

    ReplyDelete

Powered by Blogger.