Sharait E Nabuwat
Unit 3
Lesson 14
شرائط نبوت
سلاطین عالم کا یہ طریق رہا ہے کہ ہرکس و ناکس کو اپنا وزیر اور سفیر نہیں بناتے
وزارت اور سفارت کے لیے ایسے شخص کو منتخب کرتے ہیں جو عقل اور فہم میں یگانہ روزگار ہو
بادشاہ اور اس کی حکومت کا وفادار اور اطاعت شعار ہو صادق اور راست باز ہو امانتدار اور دیانتدار ہو جھوٹا اور مکار نہ ہو زیرک اور دانا ہو کہ احکام شاہی کو سمجھنے میں غلطی نہ کرتا ہوغیرہ وغیرہ جب تک اس قسم کے اوصاف فاضلہ اور صفات کاملہ نہ ہوں گی اس وقت تک اس کو منصب وزارت و سفارت پر فائز نہیں کیا جاۓ گا۔جب شاہان دنیا کی مجازی اور فانی حکومت کی وزارت اور سفارت کے لیے یہ شرائط ہیں تو اس احکم الحاکمین اور شہنشاہ حقیقی کی نبوت اور خلافت کے لیے اس سے ہزار ہا درجہ بڑھ کر شرائط ہوں گی
حافظ تور پشتیؒ المعتمد فی المعتقد میں فرماتے ہیں
انبیاء کرام علیہ السلام ہمیشہ فرمان الہی کی پیروی کرتے ہیں اور ان کا نفس اطاعت خداوندی میں ہمیشہ ان کا تابع اور مطیع ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ بزرگ حضرات خدا تعالیٰ کی معصیت سے معصوم ہوتے ہیں
اگر انبیاءکرام معصوم نہ ہوتے تو اللّه تعالیٰ مخلوق کو ان کی بے چوں و چرا اطاعت و متابعت کا حکم نہ دیتا۔انبیاء کی عقل دوسرے لوگوں کی عقل سے ارفع اور کامل ہوتی ہے
ان کے ادراکات دوسروں کے ادراکات سے بہت سریع اور تیز ہوتے ہیں
خطا اور غلطی سے محفوظ و مامون ہوتے ہیں ان کی راۓ دوسروں کی راۓ سے زیادہ تیز اور قوی ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ علوم وحی کو جس طرح انبیاءکرام سمجھتے ہیں دوسروں سے ممکن نہیں
ان کا حافظہ سب سے قوی ہوتا ہے اور فصاحت و بلاغت اور تاثیر سخن میں بھی انبیاءکرام تمام ابناء عصر پر غالب رہتے ہیں ان کی ظاہری اور باطنی قویٰ سب سے زیادہ قوی ہوتی ہے
ان کا خلق نہایت نیک اور ان کی صورت بڑی وجیہہ اور ان کی آواز نہایت عمدہ اور غایت درجہ مؤثر ہوتی ہے
غرض یہ کہ انبیاءکرام جس طرح سیرت اور معنی کے لحاظ سے سب سے بڑھ کر ہوتے ہیں اسی طرح صورت اور ظاہر میں خوب تر اور پسندیدہ تر ہوتے ہیں
(مترجما من الفارسیة بالہندیة)
اس زمانہ میں لوگوں نے نبوت و خلافت کو کھیل بنا لیا ہے جس کا جی چاہتا ہے نبوت کا دعویٰ کر دیتا ہے۔وحی اور الہام کے اشتہار شائع کرنے شروع کر دیتا ہے اس لیے ہم مختصر طور پر نبوت کی کچھ شرائط ذکر کرتے ہیں جو عین عقل سلیم کے مطابق ہیں اور ان شاء اللّه کسی عقل والے کو ان کو قبول کرنے میں تردد نہ ہو گا اور جو لوگ مرزا غلام احمد قادیانی کے دام میں پھنسے ہوۓ ہیں ان شاء اللّه ان پر مرزا قادیانی کی نبوت کی حقیقت خوب واضح ہو جاۓ گی

سلاطین عالم کا یہ طریق رہا ہے کہ ہر -------- کو اپنا وزیر و سفیر نہی بناتے
ReplyDeleteکس وناکس
Deleteکس وناکس
Deleteکس وناکس
Deleteکس وناکس
Deleteکس وناکس
Deleteکس وناکس
Deleteانبیاء کرام ہمیشہ -------کی پیروی کرتے ہیں
ReplyDeleteفرمان الہی
Deleteفرمان الہی
Deleteفرمان الہی
Deleteفرمان الہی
Deleteفرمان الہی
Deleteفرمان الہی
Deleteانبیاء کی عقل دوسرے لوگوں کی عقل سے------ ہوتی ہے
ReplyDeleteارفع اور
Deleteکامل
ارفع اور کامل
Deleteارفع اور
Deleteکامل
ارفع و کامل
Deleteارفع اور کامل
Deleteارفع اور کامل
Deleteاس زمانہ میں لوگوں نبوت و خلافت کو ------- بنا لیا ہے
ReplyDeleteکھیل
Deleteکھیل
Deleteکھیل
Deleteکھیل
Deleteکھیل
Deleteان کے ادراکات دوسروں کے ادراکات سے بہت -------ہوتے ہیں
ReplyDeleteسریع اور
Deleteتیز
سریع اور
Deleteتیز
سریع اور تیز
Deleteسریع اور
Deleteتیز
سریع اور تیز
Deleteسریع اور تیز
Deleteسریع اور تیز
Deleteسریع اور تیز
Delete