Badan ya kapre ko khushbu lagana
بدن یا کپڑے کو خوشبو لگانے کا بیان
سوال : اس( صورت) میں کیا واجب ہوتا ہے جب محرم یا محرمہ بدن کو خوشبو لگاے؟
جواب : جب محرم کامل عضو یا اس سے زیادہ
( حصہ بدن)
کو خوشبو لگاے تو دم واجب ہوتا ہے اور کامل عضو سے کم صدقہ ہے اور عضو جیسے سر،ران،پنڈلی،ہاتھ اور بازو ہے یہ حکم تب ہے جب خوشبو تھوڑی ہو پس بہرحال جب خوشبو زیادہ ہو تو دم واجب ہوتا ہے اگرچہ عضو سے کم ہو اور قلیل و کثیر کی پہچان میں عرف کو فیصل بنایا جاے اور اگر عضو سے کم کو تھوڑی سی خوشبو لگائی تو اس کے ذمہ صدقہ ہے۔حکم تب ہے جب بڑے عضو کو خوشبو لگا ے جیسا کہ ہم ذکر کر چکے ہیں ( یعنی سر،ران،پنڈلی وغیرہ) پس بہرحال جب چھوٹے عضو جیسے ناک ،کان،انکھ اور انگلی کو خوشبو لگاے تو اس کا حکم دم یا صدقہ کے واجب ہونے میں بڑے عضو سے کم حکم ہے.
سوال : اگر تمام بدن کو خوشبو لگائی تو کیا اعضاء کے متعدد ہونے کی وجہ سے جزا متعدد ہو گی؟
جواب : اس صورت میں متعدد نہیں ہو گی جبکہ یہ عمل ایک مجلس میں پس بہرحال جب وہ مختلف مجالس میں خوشبو تو مجالس کے متعدد ہونے کے مطابق جزا متعدد ہے۔
سوال : اگر عورت نے اپنے ہاتھ غ
کو مہندی لگائی تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب : اس صورت میں بھی دم واجب ہو گا
سوال : اگر محرم نے اپنے کپڑے کو خوشبو لگائی تو اس کے ذمہ کیا ہے؟
جواب : جب محرم اپنے اس کپڑے کو خوشبو لگاے جو وہ پہنے ہوئے ہے یا کپڑے کو خوشبو لگاے پھر اسے پہنے اور خوشبو دار جگہ کی مقدار بالشت در بالشت ہے اور اسے ایک کامل دن یا ایک کامل رات کی مقدار پہنے تو دم واجب ہو گا اور اگر بالشت در بالشت ہے اور ایک دن یا ایک رات پہنے رہے تو اسکے ذمہ صدقہ ہے اور اگر اس سے کم ہے تو گندم کی مٹھی ہے یا یہ حکم تب ہے جب خوشبو تھوڑی ہو پس بہرحال جب خوشبو زیادہ ہو تو واجب ہو گا اگرچہ بالشت سے کم کپڑے لگے۔
سوال : جب خوشبو دار تیل لگاے تو اسکی جزا کیا ہے؟
جواب : خوشبو دار تیل کا حکم خوشبو کی طرح ہے پس جب مثلاً اپنے سر کو خوشبو دار تیل لگائے تو دم واجب ہو گا۔

No comments: