Bivion k darmyan bari ka bayan

بیویوں کے درمیان باری کا بیان

سوال : جب کسی شخص کی دو یا زائد بیویاں ہوں تو وہ ان سے کیسے برتاؤ کرے؟

جواب : ہر ایک سے دستور کے موافق برتاؤ کرے اور دستور میں سے ہے کہ ان کے درمیان باری میں انصاف کرے.

سوال : باری میں انصاف کرنے کی صورت کیا ہے؟

جواب : ہر ایک کے پاس شب باشی کرنے میں راتوں کو تقسیم کرے پس مثلا اس کے پاس ایک رات اور اس کے پاس ایک رات شب باشی کرے. 

سوال : کیا واجب ہے کہ ہر ایک سے اس کی باری میں صحبت کرے اور اس عمل میں ان کے درمیان برابری کرے؟

جواب : باری شب باشی میں واجب ہوتی ہے اور ہمبستری کرنے میں واجب نہیں ہوتی کیونکہ ہمبستری کرنا چستی پر مبنی ہوتا ہے اور ہر رات میں چستی نہیں ہوتی

سوال : کیا اس بارے میں باکرہ اور ثیّبہ کے درمیان اور پرانی اور نئی کے درمیان فرق ہے؟

جواب : اس بارے میں کوئی فرق
 نہیں ہے پس وہ باری میں انصاف کرے دونوں باکرہ ہوں یا دونوں ثیّبہ ہوں یا دونوں میں سے ایک نئی اور دوسری پرانی ہو

سوال : اس صورت میں باری کا حکم کیا ہے جب اس کی ایک بیوی آزاد اور دوسری باندی ہو؟

جواب : ان کے درمیان تین تہایوں میں باری مقرر کرے پس آزاد بیوی کے لئے دو راتیں ہیں اور باندی کے لئے ایک رات

سوال : سفر میں باری کا حکم کیا ہے!؟

جواب : باری میں ان بیویوں کا کوئی حق نہیں ہے جب شوہر سفر کرے اور اس کیلئے جائز ہے کہ ان میں سے جسے چاہے سفر پر لے جائے اور افضل ہے کہ ان کے دلوں کو مطمئن کرنے کیلئے سفر کرنے سے پہلے ان کے درمیان قرعہ اندازی کرے پس جس کا قرعہ نکل آئے اسے سفر پر لے جائے. 

سوال : ان میں سے ایک اپنی سوکن کیلئے اپنی باری چھوڑنے پر راضی ہو گئی تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب : یہ جائز ہے اور اس وجہ سے اس کا حق ساقط ہو جاتا ہے مگر یہ کہ اس کیلئے جائز ہے کہ وہ رجوع کرے جب چاہے



No comments:

Powered by Blogger.