Doganah Tawaf ka bayan

دوگانۂ طواف کا بیان

سوال : کیا کوئی چیز طواف کرنے والے پر طواف کے بعد واجب ہوتی ہے؟

جواب : جی ہاں! ہر طواف کرنے والے پر طواف کے بعد دوگانہ واجب ہوتا ہے

سوال : کہاں دوگانہ نماز پڑھے؟

جواب : افضل یہ ہے کہ مقام ابراہیم کے پاس دوگانہ نماز پڑھے اس طور پر کہ مقام ابراہیم کو اپنے اور کعبہ کے درمیان کرے اور اگر مسجد میں اس جگہ دوگانہ نماز پڑھے جہاں اسے آسانی ہو تو جائز ہے

سوال : کیا ان دو رکعتوں میں بعض سورتوں کی قرأت مسنون ہے؟

جواب : محدِّث مسلم نے حضرت جابر رضی اللّه عنہ سے روایت کیا ہے کہ  نبی پاک صلی اللّه علیہ وسلم نے ان دو رکعتوں میں سورۃ الکافرون اور سورۃ اخلاص پڑھی



No comments:

Powered by Blogger.