Hajj ka bayan
حج کا بیان
سوال: حج لغت اور شریعت کی رو سے کیا ہے؟
جواب: وہ لغت کی رو سے عظیم الشان شے کی طرف توجہ کرنا ہے اور شریعت کی رو سے وہ مخصوص زمانہ میں مخصوص فعل کے ساتھ مخصوص جگہ کی زیارت کرنا ہے اور آپ عنقریب یہ سب کچھ مفصل طور پر جان لیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ۔
سوال: اسلام میں حج کا حکم کیا ہے؟
جواب: یہ اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور جو اس کی فرضیت کا انکار کرے وہ ملت اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اللّه تعالیٰ شانہ فرماتے ہیں
وَلِلّـٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَيْهِ سَبِيْلًا
ترجمہ: اور اللّه تعالیٰ کے لیے لوگوں کے ذمہ بیت اللہ کا حج کرنا ہے یعنی جو شخص اس کی طرف سبیل یعنی کرایہ اور زاد سفر کی طاقت رکھتا ہو۔
سوال: حج کس پر فرض ہوتا ہے؟
جواب: حج راستہ کے امن، زادسفر اور اجرت کے ساتھ یا ملک کے ساتھ سواری پر قدرت کی شرط کے ساتھ تندرست عقلمند بالغ آزاد مسلمانوں پر فرض ہے اور شرط لگائی جاتی ہے کہ یہ مال رہائشی گھر سے، ضروریات سے اور گھر واپس آنے کے وقت تک اہل خانہ کے خرچہ سے زائد ہو۔
سوال: کیا حج کی طرف عورت کے نکلنے کے لیے اس سے زائد شرط ہے جو آپ نے ذکر فرمایا؟
جواب: جی ہاں! عورت کے لیے شرط لگائی جاتی ہے کہ وہ محرم یا شوہر کے ساتھ نکلے اور اس کیلیئے جائز نہیں کہ وہ ان دونوں میں سے کسی ایک کے بغیر حج کرے جبکہ اس عورت اور مکہ کے درمیان اتنی مسافت ہو جس میں نماز میں قصر کی جاتی ہے یا اس سے زائد مسافت ہو۔
حج کے فرائض، واجبات اور سنتوں کا بیان
سوال: حج کے فرائض کیا ہیں اور کتنے ہیں؟
جواب: حج کے فرائض تین ہیں۔
1
احرام باندھنا
2۔
عرفہ میں وقوف کرنا
3۔
طواف زیارت کرنا
سوال: حج کے واجبات کیا ہیں؟
جواب : وہ درج ذیل ہیں
1
نحر کے دن یعنی 10 ذولحجہ کو فجر یعنی صبح
صادق کے طلوع کے بعد مزدلفہ میں وقوف کرنا۔
2۔
صفا اور مروہ کے درمیان سعی۔
3۔
کنکریاں مارنا۔
4۔
آفاقی کا الوداعی طواف کرنا۔
5۔
سر کے بال مونڈنا یا چھانٹنا۔
6۔
غروب آفتاب تک عرفہ میں وقوف کو دراز کرنا۔
7۔
قارن اور متمتع کا قربانی کا جانور ذبح کرنا۔
8۔
مفرد کے لیے کنکریاں مارنے اور سر کے بال مونڈنے کے درمیان ترتیب رکھنا۔
9۔
قربانی کے دنوں میں سے کسی دن میں طواف زیارت ادا کرنا۔
10۔
حرم میں سر کے بال مونڈنا یا چھانٹنا ۔
11۔
اور قربانی کے دنوں میں سر کے بال مونڈنا یا چھانٹنا۔
سوال: حج کی سنتیں کیا ہیں؟
جواب:
1
مفرد آفاقی اور اسی طرح قارن کا طواف قدوم کرنا۔
2۔
ایسے طواف میں رمل کرنا اور اضطباع کرنا جس کے بعد صفا و مروہ کے درمیان دوڑنے کی نیت کرے۔
3۔
ترویہ کے دن یعنی 8 ذولحجہ کو منیٰ کو جانا اور آنے والی رات میں منیٰ میں شب باشی کرنا۔
4۔
عرفہ کے دن یعنی 9 ذولحجہ کو آفتاب بلند ہونے کے بعد منیٰ سے عرفات کو نکلنا۔
5۔
نحر کے دن یعنی 10 ذولحجہ کی شب کو مزدلفہ میں شب باشی کرنا۔
6۔
عرفات میں غسل کرنا۔
7۔
قربانی کے باقی دنوں کی راتوں کو منیٰ میں شب باشی کرنا۔

No comments: