Hajj ke mahine
حج کے مہینوں کا بیان
سوال : حج کے مہینے کون سے ہیں؟
جواب : یہ شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے دس دن ہیں۔
سوال: حج کے افعال پانچ دنوں میں ادا کیے جاتے ہیں تو شوال اور ذوالقعدہ کو حج کے مہینوں میں سے کیوں بنایا گیا؟
جواب : اسلئے کہ بعض احکام اس کے متعلق ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب وہ عمرہ کا احرام باندھے اور شوال کے چاند سے پہلے طواف کے اکثر چکر لگائے تو وہ متمتع نہیں ہو گا اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ اگر شوال کے چاند سے پہلے حج کا احرام باندھا تو یہ مکروہ ہے۔
سوال : مثلا شوال یا ذوالقعدہ میں عمرہ کا احرام باندھا اور عمرہ کے افعال ادا کیے پھر اپنے وطن چلا گیا اور لوٹا اس حال میں کہ حج کا سفر کرنے والا ہے تو اس کے تمتع کا حال کیا ہے؟
جواب : اس صورت میں وہ متمتع نہیں رہا بشرطیکہ وہ ہدی لے جانے والا نا ہو اور اس پر دم تمتع لازم نہیں کیونکہ تمتمع ایک سفر میں دو عبادات (حج و عمرہ) کا نفع اٹھانا ہے پس جب وہ عمرہ کے بعد اپنے وطن لوٹ گیا اور دوسری مرتبہ ( مکہ و مکرمہ) واپس آیا تو ایک سفر میں (دونوں عبادتوں) کا نفع نہیں اٹھایا۔

No comments: