jis shakhs ke liye hajj umrah jaiz nahi
جس کیلیئے دونوں عبادتوں یعنی حج و عمرہ کرنا جائز نہیں
سوال : کیا مکہ(مکرمہ) والوں کیلئے قران اور تمتع(جائز) ہے؟
جواب : مکہ مکرمہ والوں، حرم والوں اور حل والوں۔۔۔۔۔۔یعنی جو مواقیت کے اندر رہتے ہیں۔۔۔۔کیلئے قران اور تمتع جائز نہیں بلکہ ان کے لئے خاص طور پر (یعنی محض) افراد جائز ہے۔
جنایتوں اور ان کی جزا کا بیان
سوال حج اور عمرہ میں جنایت کیا ہے؟
جواب حج اور عمرہ میں جنایت دو قسم پر ہے
1
احرام میں جنایت یعنی احرام کی ممنوعات کا ارتکاب کرنا
2
حج اور عمرہ کے افعال میں جنایت جیسے واجب چھوڑنا, ترتیب میں خلل ڈالنا اور فرض یا واجب کو اس کے وقت سے مؤخر کرنا
سوال: احرام کی جنایات بیان کیجئے؟
جواب : یہ آٹھ ہیں
(1)
مردوں کا سلا ہوا لباس پہننا
(2)
مردوں کا سر کو چھپانا
(3)
مردوں اور عورتوں سب کا چہرے کو چھپانا
(4)
جسم یا احرام کے کپڑے یا بچھونے کو خوشبو لگانا
(5)
بالوں کو مونڈنا یا چھانٹنا
(6)
ناخن تراشنا
(7)
خشکی کا شکار کرنا اور اسی طرح زبان سے اسکی طرف رہنمائی کرنا اور ہاتھ سے اسکی طرف اشارہ کرنا۔
(8)
جماع کرنا اور اسکی دواعی یعنی شہوت کے ساتھ بوسہ اور چھونا

No comments: