Kafarah zuhaar me khana khilane k masail
( کفارہ ظہار میں )
کھانا کھلانے کے مساٸل
سوال : تحقیق آپ نےذکر فرمایا کہ مظاہر جب لگاتار دوماہ کے روزوں کی طاقت نہ رکھے تووہ ساٹھ مسکینوں کوکھانا کھلاۓ پس کھانا کھلانے کی کیا صورت ہے؟
جواب : اسکی صورت یہ ہے کہ ہر مسکین کو گندم کا آدھا صاع یا کھجور یا جَو کا ایک صاع یا اسکی قیمت دے پس اگر وہ انکو صبح کا کھانا کھلاۓ اور شام کا کھانا کھلاۓاس حال میں کہ شکم سیرکر دیۓ جاٸیں توجاٸز ہےتھوڑا ہو وہ جوانہوں نے کھایایا زیادہ(ہو).
سوال : اگر ایک مسکین کو ساٹھ دن کھانا کھلاۓ (تو) اسکا کیاحکم ہے؟
جواب : وہ اسے کفارہ سے کفایت کرے گا۔
سوال : ایک مسکین کو ایک دن میں گندم کے تیس صاع یاجَو کے ایک سو بیس صاع دیۓ (تو) یہ کفارہ سے کفایت کرے گا؟
جواب : یہ صرف ایک دن سے کفایت کرے گااوراسے لازم ہوگا کہ وہ انسٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاۓ۔
سوال : ہر دن ایک مسکین کو مثلاً گندم کا آدھا صاع دے رہا تھا اور اس نے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے(کا نصاب)مکل کرنے سے پہلےاس(خاتون)سے صحبت کرلی جس سے اس نے ظہار کیا تو کیا اسے لازم ہے کہ وہ نٸے سِرے سے (کفارہ)دے؟
جواب : نٸے سِرے سے (کفارہ)دینا اسے لازم نہیں کیونکہ نص کھانا کھلانےکے بارے میں غیر مقید وارد ہوٸی ہے۔
متفرق مساٸل
١
اگر غلام اپنی بیوی سےظہارکرےتوکفارہ میں صرف روزہ اسے کفایت کرے گا کیونکہ وہ کسی چیز کا مالک نہیں پس اگرآقا اس(غلام)کی طرف سےبردہ آزاد کردےیا ساٹھ مسکینوں کو کھاناکھلاۓتو اسے کفایت نہیں کرے گا۔
٢
کسی مرد پر ظہار کے دو کفارے واجب ہوگۓ پس اس نے دو بردے آزاد کیۓ (کہ)ان دونوں(کفاروں)میں سے کسی ایک معین(کفارہ)کے لیے نیت نہیں کی تو ان دونوں(کفاروں)سے جاٸز ہوگیا۔
٣
اور اسی طرح اگر اسکے ذمہ ظہار کے دو کفارے ہوں پس وہ تعیین کے بغیر چار ماہ روزے رکھ لے ہا ایک سوبیس مسکینوں کو کھانا کھلا دے تو یہ (عمل)دونوں کفاروں سے کفایت کرے گا۔
٤
اگر دو کفاروں سے ایک بردہ آزاد کرےیا دو ماہ روزے رکھے تو اس کے لیے (جاٸز) ہے کہ وہ ان دونوں (کفاروں)میں سےجس (کفارہ) سے چاہے اس (عمل) کو مقرر کر دے۔

No comments: