Kafat or kufu se mutaliq masail

کفاءت کے متعلق مسائل 

سوال : کفو کیا ہے ؟اور کفاءت کیا ہے ؟ 

جواب :  کفاءت وہ  مماثلت ہے  اور کفو  وہ ہے جو آپ کے مثل ہو اور نکاح میں نسب ،دین ،مال اور پیشوں میں کفاءت کا اعتبارکیا جاتا ہے ۔

سوال : دین میں کفاءت کیاہے؟ 

جواب : یہ دیانت یعنی تقوی اور نیکی میں  کفاءت ہے پس فاسق نیک خاتون کا کفو  نہیں ہوگا ۔

سوال : مال میں کفاءت کیسے  متحقق ہوتی ہے ؟

جواب : جب شوہر مال اور نفقہ کا مالک ہو تو وہ (مالی لحاظ سے)اسکا کفو  ہے ۔

سوال : پیشوں میں کفاءت کا مطلب کیا ہے ؟

جواب : اسکا مطلب یہ ہے کے شوہر ایسے پیشوں والوں میں سے نہ ہو جن (پیشوں)کی وجہ سے وہ عار کی طرف منسوب  ہوتے ہیں جیسے مثلاً پچھنا لگانے کا پیشہ، چمڑ ے کی پکائی کا پیشہ اور خاکروبی کا پیشہ ۔

سوال : کسی خاتون نے کُفو کے ساتھ نکاح کیا اور اؤلیاء اس پر اعتراض کرتے ہیں (تو) ان کے اعتراض کا حکم کیا ہے ؟

جواب : انہیں اعتراض کا حق (حاصل) ہے اور ان کے لیۓ جائز ہے کہ وہ ان کے درمیان  تفریق کریں ۔ 
 یعنی قاضی کے پاس اعتراض پیش کریں  تاکہ قاضی اس جوڑے کے درمیان تفریق کرے 






No comments:

Powered by Blogger.