Masail

متفرق مسائل

سوال : کیا زنا سے حرمت مصاہرت ثابت ہوتی ہے ؟

جواب : جی ہاں! ثابت ہوتی ہے پس جو کسی خاتون سے زنا کرے یا اسے شہوت کے ساتھ چھوئے یا وہ اسی طرح یعنی شہوت کے ساتھ چھوئے تو اس خاتون کی ماں اور اس کی بیٹی اس پر حرام ہوجاتی ہیں۔

سوال : کیا ایک عورت اور اس کے سابق شوہر کی بیٹی کو نکاح میں جمع کرنا جائز ہے اس حال میں کہ وہ بیٹی دوسری عورت سے جنی گئی ہو؟

جواب : یہ جائز ہے۔

سوال : ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی تو کیا اس کے لیے جائز ہے کہ وہ اس کی بہن سے نکاح کرے؟

جواب : جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق بات یعنی طلاق مغلظ و طلاق بائن یا طلاق رجعی دے دے تو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس کی بہن سے نکاح کرے یہاں تک کہ اس کی عدت ختم ہو جائے۔

سوال : ایک شخص کی دو باندیاں ہیں اور وہ دونوں بہنیں ہیں تو کیا اس کے لیے جائز ہے کہ وہ ملک یمین کی وجہ سے ان دونوں سے ہمبستری کرے؟

جواب : ان دونوں سے ہمبستری کرنا اس کے لئے حلال نہیں اور اس کے لیے جائز ہے کہ وہ ان دونوں میں سے جس سے چاہے نفع اٹھائے پس جب وہ ان دونوں میں سے ایک سے نفع اٹھا لے تو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس کے بعد دوسری سے نفع اٹھائے جب تک کہ وہ پہلی کو اپنے اوپر حرام نہ کردے۔

سوال : وہ اسے اپنے اوپر کیسے حرام کرے؟

جواب : وہ کسی شخص سے اس کا نکاح کرا دے یا اسے مکاتب بنادے یا اسے اعتقاق یا ہبہ یا بیع یا صدقہ کے ذریعہ اپنی ملک سے نکال دے۔





No comments:

Powered by Blogger.