Safa Marwah ke darmyan saaie ka bayan
صفا و مروہ کے درمیان سعی کا بیان
سوال : صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا طریقہ بیان کیجئے؟
جواب : جب حاجی یا عمرہ کرنے والا صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا چاہے تو تحقیق وہ دوگانہ طواف سے فارغ ہونے کے بعد حجر اسود کے سامنے آ جائے اور اسے چھوئے پھر صفا کی طرف نکلے پس اس پر تھوڑا سا چڑھے اس حال میں کہ وہ یہ پڑھے
إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَائِرِ اللَّهِ الایۃ
ترجمہ : بےشک صفا اور مروہ اللّه تعالیٰ کے دین کی یادگاروں میں سے ہیں۔
اور بیت اللّه کی طرف رخ کرے اور اللّه اکبر کہے اور لا الہ الا اللّه کہے اور نبی پاکﷺ پر درود بھیجے اور اللّه تعالیٰ سے اپنی ضرورت کے لئے دعا کرے اور تین مرتبہ یہ کہنا مسنون ہے
لا إلهَ إلاَّ اللَّه وحْدهُ لاَ شَرِيكَ لهُ، لَهُ المُلْكُ، ولَهُ الحمْدُ، وَهُو عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ صدقَ اللَّه وَعْدهُ، وَنَصر عبْده، وَهَزَمَ الأَحزَابَ وحْدَه
ترجمہ: اللّه تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندہ کی مدد فرمائی اور شیطانی لشکروں کو تنہا شکست دی
پھر وہ مروہ کی طرف اترے اور اپنی حالت پر چلے پس جب وہ ستون کے پاس پہنچے تو دوسرے سبز ستون تک دوڑے اس حال میں کہ یہ کہنے والا ہو
رَب اغْفر وَارْحَم وَ اَنْتَ الْاَعْزُ الاَكْرَم و تَجَاوَز عَمَّا تَعلَم
ترجمہ: اے میرے پروردگار! بخش دیجیے اور رحم فرمائیے اور آپ انتہائی عزت والے اور انتہائی کرم والے ہیں اور اس گناہ سے درگزر فرمائیے جو آپ جانتے ہیں۔
ہس جب دوسرے ستون سے گزرے جائے تو اپنی حالت پر چلے یہاں تک کہ مروہ کے پاس آئے پس اس پر چڑھے اور ایسا کرے جیسا اس نے صفا پر کیا اور یہ ایک چکر ہے پس سات چکر دوڑے صفا مسے ابتدا کرے اور مروہ پر ختم کرے اور اپنی سعی میں اللّه تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے اور جب بھی دونوں سبز ستونوں کے پاس آئے تو جاتے ہوئے اور لوٹتے ہوئے ان کے درمیان دوڑے اور عورت ان ستونوں کے درمیان نہ دوڑے اور وہ تمام سعی میں اپنی حالت پر چلے۔

No comments: