Sar or chehra chupane ka bayan
سر اور چہرہ چھپانے کا بیان
سوال : سر اور چہرہ چھپانے کی جزا بیان کریں؟
جواب : جب محرم ایک دن یا ایک رات یا ان میں سے کسی ایک کی مقدار تمام سر یا تمام چہرہ یا ان دونوں میں سے ایک کی چوتھائی کو چھپائے یا محرمہ تمام چہرہ یا اس کی چوتھائی کو چھپائے تو دم واجب ہو جاتا ہے کہ محرم جاہل یا عالم ،راضی یا مجبور یا مخطی یا ناسی یا عامد یا سویا ہوا یا بیدار ہو( سر یا چہرہ چھپانے کا عمل) عذر کے ساتھ یا عذر کے بغیر ہو اور ایک دن ایک رات سے کم ( وقت سر یا چہرہ چھپانے) اور چوتھائی سے کم( حصہ چھپانے) میں صدقہ ہے۔
سوال : اگر محرم اپنے کانوں یا اپنی گدی یا اپنی داڑھی کا وہ حصہ چھپائے جو ٹھوڑی کے نیچے ہے تو اس پر کیا واجب ہے؟
جواب : اس پر کچھ واجب نہیں
سوال : اگر وہ تھال یا پتھر یا ٹوکرے یا لکڑی سے اپنا سر چھپائے تو اس پر کیا واجب ہے؟
جواب : اس( صورت) میں کچھ واجب نہیں ہوتا کیونکہ ممنوع ( عمل) اس چیز کے ساتھ ( سر) چھپانا ہے جس کے ساتھ عادتاً ( سر) چھپانے کا ارادہ کیا جاتا ہے جیسے چادر،ٹوپی،پگڑی اور تولیہ۔
سوال : اگر محرم اپنا سر کعبہ کے پردوں کے نیچے داخل کے تو کیا اس کے ذمہ کوئی شے واجب ہوتی ہے؟
جواب : اس کے ذمہ کوئی شے واجب نہیں ہو تی الا یہ کہ اگر اس نے پردہ اپنے چہرے یا اپنے سر کو لگایا تو یہ مکروہ ہے۔

No comments: