Sila hua libas pehanne ka bayan

سلا ہوا لباس پہننے کا بیان

سوال : سلا ہوا لباس پہننے کی جنایت اور اسکی جزا میں تفصیل بیان کیجئے؟ 

جواب : جب محرم عذر کے ساتھ یا بغیر سلا ہوا لباس پہنے اس حال میں کہ وہ ( اس عمل میں) ناسی
( بھول جانے والا) یا عامد( قصداً کرنے والا)
 یا مخطی ( غلطی کرنے والا) یا مجبور یا راضی ہو تو اسکے ذمہ جزا ہے۔اور وہ( یعنی سلا ہوا لباس) وہ لباس ہے جو بدن کی شکل پر یا بعض اعضاء کی شکل پر بنایا گیا ہو۔


سوال : اس( سلسلہ) میں جزا کی تفصیل کیا ہے؟
جواب : جب سلا ہوا لباس پہنے اور ایک دن یا ایک رات یا ان میں سے کسی ایک کی مقدار اسے پہنے رہے تو اس کے ذمہ دم یعنی حرم میں بکری ذ بح کرنا ہے۔

سوال : اگر ایک دن یا رات سے کم پہنے تو اس کی جزا کیا ہے؟

جواب : اسکے ذمہ صدقہ فطر کی طرح گندم یا اسکے علاوہ( کسی شے) کا صدقہ ہے جبکہ پہننا ایک گھڑی سے زیادہ ہو پس اگر ایک گھڑی سے کم پہنے تو اس کے ذمہ مٹھی بھر گندم ہے۔

سوال : اگر کئ دن اور راتیں پہنے تو اس کی جزا متعدد ہو گی؟

جواب : اس( صورت) میں ایک دم اسے کفایت کرے گا لیکن اگر اس نے ایک دن یا دو دنوں کیلئے ذبح کر دیا پھر اس کے بعد پہنا یا بکری ذبح کرنے کے بعد پہنے رہا تو جزا دوسری( مرتبہ) اس کے ذمہ واجب ہو گی۔

سوال : اگر ایک دن میں سلے ہوئے لباس کی تمام قسمیں پہنیں مثلاً کرتی اور شلوار پہنی اور ایک دن یا اس کی مقدار اس( حالت) میں رہا تو کیا جزا متعدد ہو گی؟

جواب : جزا متعدد نہیں ہو گی بلکہ ان سب کی وجہ سے ایک دم اسکے ذمہ واجب ہو گی۔


سوال : اگر کرتہ یا شلوار کی چادر اوڑھی یا ( ان کا) تہبند باندھا تو اسکی کیا جزا ہے؟ 

جواب :  اس( صورت) میں اس کے ذمہ کوئی جزا نہیں کیونکہ ممنوع ( فعل) سلے ہوئے لباس کو اس طریقہ پر پہننا ہے جس( طریقہ) پر عرف و عادت میں اس کو پہنا جاتا ہے۔

سوال : اگر ایسی چادر اوڑھی جس کو درمیان سے سیا گیا یا اس کے کناروں کو سیا گیا یا ایسا تہبند باندھا جس کے کناروں کو سیا گیا تو کیا جزا واجب ہے؟

جواب : اس( صورت) میں جزا واجب نہیں ہو گی کیونکہ اس کو بدن کی شکل پر یا بعض اعضاء کی شکل پر نہیں بنایا گیا مگر افضل یہ ہے کہ چادر یا تہبند کو کسی شے کے ساتھ نہ سیا جائے. 

سوال : اگر ایک دن یا اس کی مقدار سلا ہوا خوشبو دار کپڑا پہنا تو اس کے ذمہ کیا لازم ہے؟

جواب : اس کے ذمہ دو دم( لازم) ہیں سلا ہوا کپڑا پہننے کا ایک دم اور خوشبو کا دوسرا
( دم)

سوال : اگر موزے یا جرابیں یا جوتے پہن لے تو کیا اس کے ذمہ کچھ واجب ہو گا؟

جواب : اس( صورت) میں اس کے ذمہ دم واجب ہو گا جبکہ اس نے ایک دن یا ایک رات یا ان دونوں میں سے کسی ایک کی مقدار پہنا ہو اور اسے کم
 ( وقت پہننے کی صورت) 
میں صدقہ واجب ہو گا بشرطیکہ وہ ( موزے وغیرہ) ان دو ابھری ہوئی ہڈیوں کو چھپانے والے ہوں جو
 ( ہڈیاں)

 قدموں کے درمیان میں ہیں۔



No comments:

Powered by Blogger.