Tarteeb me khalal dalne ka bayan
ترتیب میں خلل ڈالنے کا بیان
سوال : مُحْرِمْ کو کس (عمل) کا حکم دیا جائے جب وہ واجب ترتیب میں خلل ڈالے؟
جواب : اگر متمتع یا قارن جمرہ عقبہ کی رمی سے پہلے ذبح کرے یا ذبح سے پہلے (سر) مونڈے تو اس کے ذمہ دم واجب ہوگا۔
اگر مفرد جمرہ عقبہ کی رمی سے پہلے (سر) مونڈے تو اس کے ذمہ دم ہے۔
تاخیر کا بیان
سوال : کونسی تاخیر جزا کو واجب کرتی ہے؟
جواب : اس کی تفصیل درج ذیل ہے
اگر متمتع یا قارن ہدی کے ذبح کو قربانی کے دنوں سے مؤخر کرے تو اس کے ذمہ دم واجب ہو گا
اگر حاجی (سر کے بال) مونڈنے یا چھانٹنے کو مذکورہ دنوں سے مؤخر کرے تو اس کے ذمہ دم واجب ہوگا
تنبیہ : حاجی کیلئے خواتین کبھی حلال نہیں ہوتیں یہاں تک کہ وہ طواف زیارت مکمل یا اس کا اکثر (حصہ) طواف کر لے۔
عمرہ کی جنایات کا بیان
سوال : عمرہ کی جنایات اور ان کی جزا بیان کیجئے؟
جواب : وہ درج ذیل ہیں
جب وہ احرام کو میقات سے مؤخر کرے تو اس کے ذمہ دم واجب ہو گا۔
جب وہ بے وضو یا جنبی ہو کر عمرہ کا طواف کرے یا عورت حیض والی یا نفاس والی ہو کر (عمرہ) کا طواف کرے تو دم واجب ہوگا اور اس (سلسلہ) میں قلیل و کثیر اور جنبی و بے وضو کے درمیان کوئی فرق نہیں یہاں تک کہ اس (عمل) کے ساتھ دم واجب ہوگا جب وہ ناپاک ہو کر عمرہ کا ایک چکر طواف کرے۔
جب عمرہ کرنے والا حرم سے باہر (سر) مونڈے تو اس کے ذمہ دم واجب ہوگا۔
فائدہ : جب عمرہ کرنے والا احرام کی ممنوعات میں سے کسی ممنوع کا ارتکاب کرے تو اس کی جزا دم یا صدقہ میں سے اس (شخص) کی جزا کی مانند ہے جو حج کے احرام میں ان (ممنوعات) میں سے کسی (ممنوع) شے کا ارتکاب کرے۔

No comments: