Tawaf zayart ka bayan
طواف زیارت کا بیان
سوال کیا سر کے بال مونڈنے کے بعد نحر کے دن کے احکام میں سے کوئی شے باقی رہ گئی ہے؟
جواب جی ہاں! طواف زیارت اس کے ذمہ میں باقی ہے اور وہ فرض طواف ہے اور اس کا وقت نحر کے دن زیادہ محبوب اور افضل ہے پس جب وہ سر کے بال مونڈ لے یا چھانٹ لے تو مکہ مکرمہ آجائے اور بیت اللّه کا سات چکر طواف کرے جیسا کہ ہم طواف قدوم میں ذکر کر چکے پس جب وہ طواف زیارت کر لے تو عورتیں بھی اس کیلئیے حلال ہو گئیں
سوال : اور کیا اس طواف میں رمل اور اضطباع کرے؟
جواب : اگر طواف قدوم کے بعد اس نے صفا اور مروہ کے درمیان سعی نہیں کی تھی تو سوائے اس کے نہیں وہ طواف زیارت کے بعد صفا و مروہ کے درمیان سعی کرے اور اس وقت زیارت میں پہلے تین چکروں میں رمل کرے بہر حال اضطباع تو اس کیلیئے موقع باقی نہیں رہا کیونکہ اس نے سر کے بال مونڈنے کے بعد سلا ہو کپڑا پہن لیا ہے
سوال : پس اگر طواف زیارت ان تین دنوں سے مؤخر کر دے جو آپ نے ذکر فرمائے ہیں تو اس کا حکم کیا ہے؟
جواب : اگر اس نے بارھویں تاریخ کو غروب آفتاب کے بعد طواف زیارت کیا تو حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللّه کے نزدیک اس پر دم واجب ہو گا اور صاحبین (حضرت ابو یوسف و حضرت محمد)رحمھم اللّه فرماتے ہیں کہ تاخیر کی وجہ سے اس پر کوئی شے لازم نہیں

No comments: