Walad deen ke aitbar se maa bsp me se behtar k tabiyah hota h
ولد دین کے اعتبار سے ماں باپ میں سے بہتر کے تابع ہوتا ہے
سوال : ولد ماں باپ کے ہاں جنا گیا، اس والد کا باپ مسلمان ہے تو ولد دین میں کس کے تابع ہوگا؟
جواب : وہ اپنے باپ کے تابع ہوگا اور خاوند بیوی میں سے ایک مسلمان ہو جائے اور ان کا نابالغ ولد ہو تو ولد مسلمان کے تابع ہوگا اور ان دونوں میں سے جو مسلمان ہوا اس کے اسلام کی وجہ سے مسلمان ہوگا۔
سوال : ماں باپ کا ولد ہے اس حال میں کہ ان دونوں میں سے ایک کتابی اور دوسرا آتش پرست ہے تو ولد کس کے تابع ہوگا؟
جواب : وہ کتابی کے تابع ہوگا آتش پرست کے نہیں اور قانون اس بارے میں یہ ہے کہ ولد دین کے اعتبار سے ماں باپ میں سے بہتر کے تابع ہوتا ہے۔
فائدہ:
1۔
جب کافر گواہوں کے بغیر یا کافر کی عدت میں نکاح کرے اور یہ ان کے دین میں جائز ہے پھر وہ دونوں مسلمان ہوگئے تو انہیں اس نکاح پر برقرار رکھا جائے اور وہ دونوں نئے نکاح کے محتاج نہیں۔
2۔
جب آتش پرست اپنی ماں یا اپنی بیٹی سے نکاح کرے پھر وہ دونوں مسلمان ہو جائیں تو ان دونوں کے درمیان تفریق کر دی جائے۔

No comments: