Ghar se nikalne ke liye ijazat dene me qasam ka bayan
( گھر وغیرہ سے )
نکلنے کیلئے اجازت دینے میں قسم کا بیان
سوال : قسم کھائی کہ اسکی بیوی اسکی اجازت کے بغیر ( گھر سے ) نہ نکلے پس اس نے اسے ایک مرتبہ اجازت دے دی پس وہ نکلی اور لوٹ آئی پھر اسکی اجازت کے بغیر دوسری مرتبہ نکلی ( تو ) وہ اس سے حانث ہو جائے گا ؟
جواب : جی ہاں ! وہ اس سے حانث ہو جائے گا اور ہر ( مرتبہ ) نکلنے میں اجازت ضروری ہے ۔ اس ( صورت ) میں جب وہ لفظ مذکور کے ساتھ قسم کھائے ، بہرحال جب وہ اپنی بیوی کو خطاب کرتے ہوئے کہے کہ قسم بخدا ! تو نہ نکلے مگر یہ کہ میں تجھے اجازت دے دوں ، پس وہ نکلی پھر لوٹ آئی اور اس کے بعد اس کی اجازت کے بغیر نکلی ( تو ) وہ حانث نہیں ہو گا۔
پہننے ، سوار ہونے اور آنے میں قسم کا بیان
سوال : قسم کھائی کہ وہ فلاں کی سواری کے جانور پر سوار نہیں ہو گا پس وہ اس کے مأذون غلام کی سواری کے جانور پر سوار ہو گیا ( تو ) کیا وہ اس سے حانث ہو جائے گا ؟
جواب : حانث نہیں ہو گا۔
سوال : قسم کھائی کہ وہ اس کپڑے کو نہیں پہنے گا حالانکہ وہ اسکو پہنے ہوئے ہے یا قسم کھائی کہ وہ اس سواری کے جانور پر سوار نہیں ہو گا حالانکہ وہ اس پر سوار ہے ( تو ) کیا وہ قسم کھانے کے فوراً بعد حانث ہو جائے گا یا اس میں تفصیل ہے ؟
جواب : جب وہ فی الحال اس کپڑے کو اتار دے یا سواری کے جانور سے اتر آئے ( تو ) حانث نہیں ہو گا اور اگر اپنی قسم کے بعد ایک گھڑی ٹھہرا رہے ( تو ) حانث ہو جائے گا کیونکہ
لبس اول اور رکوب اول پر دوام لبس جدید اور رکوب جدید شمار کیا جاتا ہے ۔
سوال : کسی شخص نے قسم کھائی کہ وہ ضرور بالضرور فلاں کے پاس آئے گا اگر اس نے طاقت رکھی تو اس طاقت رکھنے سے کیا مراد ہے ؟
جواب : اس سے صحت کی طاقت رکھنا اور رکاوٹوں کا ہٹانا مراد ہے اور وہ حقیقی قدرت مراد نہیں جو اللّٰہ تعالیٰ پیدا فرماتے ہیں اس حال میں کہ وہ فعل سے ملی ہوئی ہوتی ہے ۔

No comments: