Khane or peene me qasam ka bayan
کھانے اور پینے میں قسم کا بیان
سوال : کسی نے قسم کھاٸی کہ وہ غَدإ نہیں کھاۓ گا یا عَشإ نہیں کھاۓ گا یا سحری نہیں کھاۓ گا تو اس سے کیا مراد لی جاۓ؟
جواب : ”غَدإ“ فجر یعنی صبح صادق کے طلوع سے ظہر تک کھانا ہےاور ”عَشإ“ ظہرسے آدھی رات تک کھانا ہےاور”سُحُور“آدھی رات سےفجر یعنی صبح صادق)کے طلوع تک(کھانا) ہے[یہ تفصیل گزشتہ زمانے میں عرب کے عُرف کے مطابق ہےاب عرب و عجم میں موجودہ عُرف کے مطابق فیصلہ دیا جاۓ]پس اس شرح سے اپنے سوال کا جواب نکال لیجیۓ۔
سوال : (کسی)نے قسم کھاٸی کہ وہ روٹی نہیں کھاۓ گا تو کون سی روٹی پر اس کی قسم واقع ہوگی؟
جواب : اس کی قسم اس روٹی پر واقع ہو گی کہ اس کے شہر کے لوگ جس روٹی کے کھانے کے عادی ہوں گے پس اگر وہ عراق میں ”قَطَاٸِف“کی روٹی یا چاول کی روٹی کھاۓ(تو)حانث نہیں ہو گا۔
سوال : قسم کھاٸی کہ وہ اس گندم میں سے نہیں کھاۓ گا پس اس نے اس کی روٹی میں سے کھا لیا(تو)کیا وہ حانث ہو جاۓگا؟
جواب : حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ اس صورت میں حانث نہیں ہو گا بلکہ وہ حانث ہو گاجب وہ(گندم)کو چباۓ اور کھاۓ۔
سوال : قسم کھاٸی کہ وہ اس آٹے میں سے نہیں کھاۓ گا پس اس نے اس کی روٹی میں سے کھا لیا تو کیا وہ اس سے حانث ہوجاۓ گا؟
جواب : جی ہاں! وہ اس صورت میں حانث ہو جاۓ گا۔
سوال : اگر مذکورہ قسم کے بعد آٹا پھانک لے(تو)کیا وہ حانث ہو جاۓ گا؟
جواب : حانث نہیں ہو گا۔
سوال : قسم کھائی کہ وہ پکی ہوئی شے نہیں کھائے گا پس اس نے مسور کی دال یا پکی ہوئی سبزیاں کھا لیں تو اس کا حکم کیا ہے؟
جواب : پکے ہوئے گوشت سے حانث ہو گا اس کے سوا سے نہیں.
سوال : قسم کھائی کہ وہ سریاں نہیں کھائے گا پس اس نے چڑیا کی سری کھا لی تو کیا اس کے حانث ہونے کا فیصلہ دیا جائے گا؟
جواب : وہ حانث نہیں ہو گا کیونکہ عرف میں سری کا اطلاق ان سریوں پر ہوتا ہے جو تنوروں میں داخل کی جاتی ہیں اور شہر میں بیچی جاتی ہیں.
سوال : قسم کھائی کہ وہ بھنی ہوئی چیز نہیں کھائے گا پس اس نے بھنا ہوا گوشت یا بینگن یا گاجر کھا لی بعد اس کے کہ ان دونوں کو بھون دیا گیا تو کیا وہ اس میں حانث ہو جائے گا؟
جواب : وہ بھنے ہوئے گوشت کے کھانے سے حانث ہو جائے گا بھنے ہوئے بینگن اور بھنی ہوئی گاجر کے کھانے سے نہیں.
سوال : قسم کھائی کہ وہ اس حمل کا گوشت نہیں کھائے گا پس حمل جنا گیا اور اس نے پرورش پائی یہاں تک کہ وہ مینڈھا بن گیا پس اس نے اسے کھایا تو کیا وہ حانث ہو جائے گا؟
جواب : جی ہاں! حانث ہو جائے گا.
سوال : قسم کھائی کہ وہ اس درخت خرما میں سے نہیں کھائے گا پس اس نے اس کے تنہ یا اس کی شاخ میں سے کھا لیا تو کیا حانث ہو جائے گا؟
جواب : یہ قسم عرف کی وجہ سے درخت خرما کے پھل پر واقع ہو گی پس وہ پھل کے سوا کے کھانے سے حانث نہیں ہو گا اور حانث ہو جائے گا جب اس کے پھل میں سے کھائے گا.
سوال : قسم کھائی کہ وہ اس گدر کھجور میں سے نہیں کھائے گا پس وہ پختہ کھجور بن گئی اور اس نے اسے کھا لیا,قسم کھائی کہ وہ گدر کھجور نہیں کھائے گا پس اس نے پختہ کھجور کھا لی تو کیا وہ حانث ہو جائے گا؟
جواب : حانث نہیں ہو گا
سوال : قسم کھائی کہ وہ پختہ کھجور نہیں کھائے گا پس اس نے گدر دم کی جانب سے پکی ہوئی کھجور کھا لی تو حانث ہونے میں اس کا حکم کیا ہے؟
جواب : حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک وہ حانث ہو جائے گا
سوال : قسم کھائی کہ وہ گوشت نہیں کھائے گا پس اس نے مچھلی کا گوشت کھا لیا تو کیا وہ اس سے حانث ہو جائے گا؟
جواب : حانث نہیں ہو گا
سوال : قسم کھائی کہ وہ دریائے دجلہ میں سے نہیں پئے گا پس اس نے اس کا پانی برتن میں لیا اور پیا تو اس بارے میں حانث ہونے کا حکم کیا ہے؟
جواب : وہ اس صورت میں حانث نہیں ہو گا

No comments: