Laqtah ka bayan
لقطہ کا بیان
سوال : لقطہ کیا ہے؟
جواب : یہ کسی جگہ میں پھینکا ہوا مال ہے اور اسکا نام لقطہ رکھا جاتا ہے کیونکہ جو اسے دیکھتا ہے اسے اٹھانے میں جلدی کرتا ھے
سوال : جب کوئی یہ مال دیکھے تو کیا اس کے لئے جائز ہے کہ وہ اسے اٹھالے؟
جواب : اگر وہ اس مال کے ضائع ہونے کا اندیشہ کرے تو اسے اٹھانا اسکے ذمہ واجب ہے اور اگر ضائع ہونے کا اندیشہ کرےتو اٹھانا واجب نھیں لیکن جائز ہےاور جب اٹھائے تو گواہ بنائے کہ اس نے اسے لیا ہے تاکہ اسکی حفاظت کرے اور اسے اس کے مالک کو لوٹائے پس جب وہ اسے لے لےتو یہ اسکے قبضہ میں امانت ہوگا
سوال : جب وھ اسے لے لے(تو) اسکے ذمہ کیا واجب ہوتا ہے؟
جواب : اگر لقطہ دس درھم سے کم لےتو چند روز اسکی تشہیر کرے اور اگر دس درھم سے زیادہ ہے تو ایک سال تک اسکی تشہیر کرے پس اگر مالک آجائے تو بہتر وگرنہ اسے صدقہ کردے
سوال : اگر صدقہ کے بعد اس کا مالک آجائے تو کیا کرے؟
جواب : یعنی مالک بااختیار ہے اگر چاھے صدقہ کو نافذ کردے اور اگر چاھے ملتقط کو ضامن بنائے
سوال : کیا بکری ،گائے اور اونٹ کا التقاط جائز ہے؟
جواب : یہ جائز ہے
سوال : کسی نے چوپائے کا التقاط کیا پس اس نے اس پر اپنے پاس سے خرچ کیا تو کون اس خرچ کا ضامن ہوگا؟
جواب : جب وہ اس پر قاضی کی اجازت کے بغیر خرچ کرے تو وہ تبرع کرنے والا ہوگا کوئی اس( خرچ) کا ضامن نہیں ہوگا اور اگر قاضی کی اجازت سے خرچ کرے تو یہ اس (چوپائے) کے مالک پر دَین ہوگا
سوال : کسی نے چوپائے کا التقاط کیا پس اگر وہ اس چوپائے پر خرچ کرے اور خرچ اس (چوپائے)کی قیمت کو گھیر لے تو ملتقط کیسے کرے؟
جواب : وہ قاضی کے پاس حاضر ہو اسے صورت حال بیان کرے پس اگر چوپائے میں منفعت ہوتو قاضی اسے کرایہ پر دے دے اور اس کی اجرت میں سے اس پر خرچ کرے اور اگر اس میں منفعت نہ ہو اور اندیشہ کرے کہ خرچ اسکی قیمت کو گھیر لے گا تو اسے فروخت کردے اور اسکے ثمن کی حفاظت کا حکم کرے اور اگر زیادہ درست اس چوپائے پر خرچ کرنا ہو تو اس بارے میں اجازت دے دے اور خرچ کو اس چوپائے کے مالک پر دین قرار دے
سوال : چوپائے کا مالک حاضر ہو گیا اور تحقیق ملتقط قاضی کی اجازت سے اس پر خرچ کرچکا ہے تو کیا اس کے لئے جائز ہے کہ مالک کو اس چوپائے سے روک دے یہاں تک کہ خرچ لے لے؟
جواب : جی ہاں! یہ اس کے لئے جائز ہے
سوال : کسی شخص نے لقطہ اٹھایا پس ایک شخص آیا(جو) دعوی کرتا ہے کہ وہ اس لقطہ کا مالک ہے تو کیا ملتقط اس کے دعوی پر اعتماد کرتے ہوئے (لقطہ) اسے دے دے ؟
جواب : وہ اسے(لقطہ) نہ دے یہاں تک کہ وہ بینہ قائم کرے
سوال : مدعی بینہ نہ پائے اور وہ لقطہ کی علامت بیان کردے تو اس ک حکم کیا ہے؟
جواب : ملتقط کے لئے جائز ہے کہ وہ لقطہ اسے دے دے لیکن قضا میں اسے اس پر مجبور نہ کیا جائے
سوال : ملتقط نے قانون کے تحت چند روز یا ایک سال تشہیر کی پس اسکے مالک سے مایوس ہونے کے بعد صدقہ کرنا چاہا تو کس پر صدقہ کرے؟
جواب : فقیر پر صدقہ کرے اور اسے مالدار سے بچائے
سوال : کیا ملتقط کے لئے جائز نھیں کہ وہ اس سے نفع اٹھائے؟
جواب : اگر وہ مالدار ہے تو اس سے نفع اٹھانا اس کے لئے جائز نھیں اور اگر وہ فقیر ہے تو اس سے نفع اٹھانے میں کوئی حرج نہیں
سوال:ملتقط نے اپنی مالداری کی وجہ سے لقطہ کو صدقہ کرنا چاہا پس اس نے اپنے باپ یا اپنی ماں یا اپنے بڑے بیٹے یا اپنی بیوی پر صدقہ کردیا اس حال میں کہ وہ فقیر ہیں تو کیا یہ اس کے لئے جائز ہے؟
جواب : جی ہاں!جائز ہے
سوال : کیا حل کے لقطہ اور حرم کے لقطہ کے درمیان فرق ہے؟
جواب : ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ان دونوں کا حکم برابر ہے

No comments: