Marz e wafat me ghulam azad karne , muhaabat , hibah krne or wasiyat ko nafiz karne ka bayan

مرض (وفات) میں (غلام) آزاد کرنے ،محابات کرنے اور ہبہ کرنے کا بیان 

سوال : اگر اپنے غلام کو اپنی موت کی بیماری میں آزاد کرے یا بیچے یا محابات کرے یا ہبہ کرے (تو) کیا یہ جائز ہے؟ 

جواب : یہ سب جائز ہے اور یہ تہائی (ترکہ) سے معتبر ہے اور اسے یہ وصیتوں کے مالکوں کے ساتھ دیا جائے ۔

سوال : محابات کی پھر آزاد کیا یا آزاد کیا پھر محابات کی (تو) ان دونوں میں سے کس کو مقدم کیا جائے ؟

جواب : حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللہ‎ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ پہلی صورت میں محابات زیادہ لائق ہے اور بہرحال دوسری صورت میں تو وہ دونوں برابر ہیں اور صاحبین رحمہما اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ دونوں مسئلوں میں آزادی زیادہ لائق ہے 



جس (چیز) کی وصیت کی اس کو نافذ کرنے میں ترتیب کا بیان 

سوال : اللہ تعالیٰ کے ثواب کی امید رکھنے کی وجہ سے چند وصیتیں کیں تو ان میں سے کس کو مقدم کیا جائے ؟

جواب : فرائض کو ان کے غیر پر مقدم کیا جائے مُوصی نے ان کو مقدم کیا ہو یا ان کو موخر کیا ہو جیسے حج زکوة  اور کفارات اور جو واجب نہیں (تو ) ان میں سے اس کو مقدم کیا جائے جس کو مُوْصِی نے مقدم کیا ۔



No comments:

Powered by Blogger.