Mutfariq Masail


متفرق مسائل

(۱)
 جب غلام یا باندی زنا کرے تواسےپچاس کوڑے مارے جائیں کیونکہ غلام کی حد آزاد ہے اور احصان نہ ہونےکی وجہ سے ان کو سنگسار نہ کیا جائے۔
(۲)
مُحصَن میں کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کو جمع نہ کیا جائے۔
(۳)
کنوارے میں کوڑے مارنے اورسنگسارکرنے کو جمع نہ کیا جائےمگریہ کہ حاکم اس(جمع) کو مصلحت سمجھےتووہ اسےجلا وطن کر دےاس مقدار کے مطابق جووہ مناسب سمجھے۔
(۴)
جب گواہ پرانی حدکےبارےمیں گواہی دیں کہ حاکم سے ان کے دور ہونے نے ان کو (حد) کو قائم کرنے سے نہ روکا ہو تو ان کی گواہی قبول نہ کی جائے مگر صرف تہمت کی حد میں(قبول کرلی جائے)
(۵)
جب مریض زنا کرے اور اس کی حدسنگسار کرنا ہو(تو)اسے سنگسار کر دیا جائے اور اگر حد کوڑےمارنا ہو(تو)اسے کوڑے نہ مارےجائیں یہاں تک کہ وہ شفایاب ہو جائے۔
(۶)
جب حاملہ زنا کرے(تو)اس پہ حدنہ لگائی جائے یہاں تک کہ وہ اپنا حمل رکھ دے پا اگر اس کی حد کوڑےمارنا ہو(تو)اسےحدنہ لگائی جائے یہاں تک کہ وہ اپنےنفاس سے نکل جائے اور اگر اس کی حد سنگسار کرنا ہو(تو)نفاس میں اسے سنگسار کر دیا جائے۔



No comments:

Powered by Blogger.