Qarz ada karne or is par qabza me qasam ka bayan

قرض ادا کرنے اور اس پر قبضہ میں قسم کا بیان

سوال : قسم کھائی کہ وہ آج ضرور بالضرورفلاں کو اپنا قرض ادا کرئے گا پس اس نے وہ (قرض)ادا کیا پھر فلاں نے بعض (دراہم) کو زُیُوْف(زیف کی جمع ہے وہ درہم جسے بیت المال رد کر دے لیکن وہ تاجروں کے درمیان رائج ہو) بٙنٙھْرٙجٙہُ(وہ درہم تاجر جس کو کھوٹ کی وجہ سے رد کر دیں اور یہ زیف سے زیادہ کھوٹا ہوتا ہے) یا مُسُتّٙحٙقّٙہْ پایا تو کیا وہ اس سے اپنی قسم میں بار(یعنی قسم توڑنے والا)ہوگا؟

جواب : جی ہاں!وہ بار(یعنی پوری کرنے والا)ہے حانث(یعنی قسم توڑنے والا)نہیں۔

سوال : اگر ان (دراہم)کو رصاص(رانگ) یا ستوقہ(سہ توقہ کا معرب ہے یعنی تین تہیں ,اوپر اور نیچے کی تہ چاندی اور درمیان کی تہ پیتل یا تانبا ہو)پائے (تو) اس کا حکم کیا ہے؟

جواب : وہ اس صورت میں حانث یوجائے گا۔

سوال : قسم کھائی کہ وہ (زمانہ)قریب تک یا(زمانہ) بعید تک ضرور بالضرور اپنا قرض ادا کرئے گا تو قریب یا بعید سے کیا مراد ہے؟

جواب : مہنیے سے کم (مدت)قریب ہے اورجو(مدت)مہنیے سے بڑھ جائے وہ بعید ہے۔

سوال : قسم کھائی کہ وہ متفرق طور پر اپنے قرض پر قبضہ نہیں کرئے گا پس اس نے کچھ (قرض) پر قبضہ کیا (تو) اس کا حکم کیا ہے؟

جواب : وہ کچھ (قرض)پر قبضہ کرنے سے حانث نہیں ہوگا پس جب وہ متفرق طور پر تمام قرض پر قبضہ کرے(تو)حانث ہوجائےگا۔

سوال : اس نے قسم کھائی جو (اوپر)ذکر کی گئی پھر اس نے دو وزنوں میں اپنے قرض پر قبضہ کیا (تو) کیا وہ اس سے حانث ہوجائے گا؟

جواب : اگر وہ دونوں وزنوں کے درمیان وزن کے کام کے سوا (کسی کام میں)مشغول ہوگیا (تو)حانث ہو جائے گا۔

فائدہ : گورنر نے کسی شخض کو بلایا اور اس سے قسم لی کہ وہ ہر شر پسند کے بارے میں بتائے گا (جو) شہر میں داخل ہو تو یہ قسم صرف اس کی گورنری کے زمانے پر واقع ہوگی پس جب وہ (گورنر)معزول کردیا جائے اور (قسم کھانے والا)اسے اس (چیز) کے بارے میں نہ بتائے جس پر (گورنر) نے اس سے قسم لی تو وہ حانث نہیں ہوگا۔

تنبیہ
١
جب فعل پر قسم کھائے اس طور پر کہ وہ کہے کہ" قسم بخدا!میں ایسا کروں گا" تو وہ!اپنی زندگی میں ایک مرتبہ اس(کام) کو کرنے سے اپنی قسم میں بار (یعنی پوری کرنےوالا) ہوجائے گا۔اور اگر قسم کو زمان یا مکان کے ساتھ مقید کرئے یا ایسی شے کی طرف منسوب کرئے کہ قسم کا پورا ہونا اس کے ساتھ مقید ہوتا ہے ۔جس کے ساتھ مقید کیا تو اگر وہ اس زمان یا مکان میں کام کرئے تو بار (یعنی قسم کو پورا کرنے والا) ہوجائے گا وگرنہ حانث (یعنی قسم کو توڑنے والا)ہوجائے گا اور جب قسم کھائے کہ وہ فلاں کی سواری کے جانور پر سوارنہیں ہوگاپس وہ اس پر سوار ہوگیا تو حانث ہوجائے گا اور اس کے سوا سواری کے جانور پر سوار ہونے سے حانث نہیں ہوگا۔ 
 ٢
اگر ترک (فعل)پر قسم کھائے اور "وہ ایسا نہیں کرئے گا" تو اسے لازم ہے کہ وہ اپنی زندگی بھر ہمیشہ کےلئے اس(کام) کو چھوڑے دے پس جب وہ اس (کام) کو ایک مرتبہ کرئے گا تو حانث ہوجائے گا۔



No comments:

Powered by Blogger.