Aariyat ka bayan
عاریت کا بیان
عاریت:منگنی دینا
معیر:عاریت پر دینے والا
مستعیر: عاریت پر لینے والا
مستعار:عاریت پر لی گئی چیز
سوال : عاریت کیا ہے؟
جواب : یہ عوض کے بغیر منافع کا مالک بنانا ہے
سوال : سفید شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب : یہ جائز ہے
سوال : اس کے الفاظ کیا ہیں؟
جواب : صریح( لفظ) اس کے بارے میں معیر کا قول ہے کہ " میں نے آپ کو یہ چیز عاریت پر دی " اور " میں نے آپ کو یہ غلام خدمت میں دیا " اور " میرا مکان آپ کے لئے رہائش گاہ ہے" اور " میرا مکان آپ کے لئے عمر بھر کےلئے رہائش گاہ ہے" اور اگر کہا کہ " میں نے آپ کو اس زمین( کی پیداوار) کھلائ" اور " میں نے آپ کو یہ کپڑا عطا کیا" اور " میں نے آپ کو اس جانور پر سوار کیا" (تو) اعادہ صحیح ہو گا بشرطیکہ اس نے اس کے ساتھ ہبہ کا ارادہ نہ کیا ہو-
سوال : مستعیر کے قبضہ میں(موجود)عاریت کا کیا حکم ہے؟
جواب : عاریت اس کے قبضہ میں امانت ہے،اگر تعدی کے بغیر ہلاک ہو جائے(تو)ضامن نہیں ہو گا
سوال : کیا مستعیر کے لئے جائز ہے کہ وہ اس(چیز) کو کرایہ پر دے جس کو اس نے عاریت پر لیا؟
جواب : یہ اس کے لئے جائز ہے پس اگر وہ اسے کرایہ پر دے دے اور وہ ہلاک ہو جائے(تو) ضامن ہو گا کیونکہ یہ تعدی ہے-
سوال : کیا معیر کے لئے جائز ہے کہ وہ عاریت پر دے؟
جواب : جی ہاں! یہ اس کے لئے جائز ہے جب کہ مستعار اس میں سے ہو جو استعمال کرنے والے کے بدلنے سے نہیں بدلتی -
سوال : کیا درہموں ، دیناروں،کیلی اور وزنی (چیز ) کو عاریت پر دینا جائز ہے؟
جواب : جی ہاں! یہ جائز ہے اور یہ قرض ہو گا اگرچہ وہ دونوں اس کا نام" عاریت" رکھیں
سوال : جانور عاریت پر لیا پس اس(جانور) کے مالک کے اصطبل کی طرف اس کو لوٹا دیا اور وہ (جانور) ہلاک ہو گیا (تو ) ضمان کا حکم کیا ہے؟
جواب : وہ ضامن نہیں ہو گا کیونکہ اس نے متعارف سپردگی کر دی اور یہی حکم ہے اگر غلام عاریت پر لے اور اسے مالک کے مکان کی طرف لوٹا دے اور ( مالک) کو ( غلام ) سپرد نہ کرے پس تحقیق وہ ضامن نہیں ہو گا
سوال : عاریت کو واپس کرنے کی اجرت کون برداشت کرے؟
جواب : مستعیر اسے برداشت کرے جیسا کہ غصب کردہ چیز کو واپس کرنے کی اجرت غاصب برداشت کرتا ہے بہر حال اجرت پر لی ہوئ چیز کو واپس کرنے کی اجرت تو یہ اس کے ذمہ ہے جس نے اسے کرایہ پر دیا
سوال : کیا معیر کے لئے (جائز) ہے کہ وہ اپنی عاریت میں رجوع کرے؟
جواب : اس کے لئے جائز ہے کہ رجوع کرے جب چاہے
سوال : جب زمین عاریت پر لے تاکہ اس میں عمارت تعمیر کرے یا پودا لگائے اور معیر اس سے رجوع کرنا چاہےاس حال میں کہ( مستعیر) اس میں تعمیر کر لی یا پودا لگا لیا (تو) وہ عمارت اور پودے کے ساتھ کیا کرے؟
جواب : اس میں دو صورتیں ہیں :
اگر عاریت کو موقت کرے اور وقت سے پہلے رجوع کرے(تو) وہ مستعیر کے لئے عمارت اور پودے میں ان کے اکھیڑنے کی وجہ سے جو نقصان ہو گا اس کا ضامن ہو گا-اوراگر عاریت کو موقت نہیں کیا تھا تو تحقیق اس کے لئے (جائز) ہے کہ وہ عمارت اور پودااکھیڑنے پر مجبور کرے اور اس صورت میں اس کے ذمہ کسی چیز کا ضمان نہیں

No comments: