Ahl e zima ke baaz ahkam ka bayan
اہل ذمہ کے بعض احکام کا بیان
سوال : اہل ذمہ دارالاسلام میں رہتے ہیں تو کیا خاص احکام انکے ذمہ ہوتے ہیں ؟
جواب : جی ہاں : چند احکام انکے ساتھ خاص ہوتے ہیں ان میں سے یہ ہیں کے دار الاسلام میں نیا گرجا اور کلیسا بنانا ان کے لیۓ جائز نہیں جی ہاں! امام ان کو اجازت دے کہ وہ اس ( گرجا یا کالیسا ) کو دوبارہ بنائیں جو اسلام کے غلبہ سے پہلے تھا پھر ویران و شکستہ ہوگیا اور ان میں سے یہ ہے کہ ان کو اپنے ، اپنی سواریوں ، اپنی زینوں اور اپنی ٹوپیوں میں مسلمان سے جدا ہونے کا حکم دیا جاۓ اور ان میں سے یہ کہ وہ گھوڑے پر سوار نہ ہوں اور ہتھیار نہ اٹھائیں۔
سوال : ذمی نے جزیہ سے انکار کر دیا یا کسی مسلمان کو قتل کر دیا یا نبی کریم صلی اللّه علیہ وسلم کو برا بھلا کہا ( اللّه تعالی کی پناہ ) یا کسی مسلمان خاتون سے زنا کیا (تو) کیا اس کا عہد و پیمان ٹوٹ جائے گا ؟
جواب : اس کا عہد و پیمان اس وجہ سے نہیں ٹوٹے گا جو ذکر کیا گیا بلکہ وہ تب ٹوٹے گا جب وہ دار الحرب چلا جاۓ جیسا کہ (عہد ) ٹوٹ جاتا ہے جب اہل ذمہ کے مقام پر غالب ہوجائیں پس وہ ہم سے جنگ کریں ۔

No comments: