Amaan ka bayan
امان کا بیان
سوال : کفار کو مسلمانوں کے امان دینے کا حکم كيا ہے؟
جواب : جب مسلمان آزاد مرد یا مسلمان آزاد عورت کافر یا (کافروں) کی جماعت یا قلعہ والوں یا شہر والوں کو امان دے تو ان کی امان صحیح ہے اور اس کے بعد مسلمانوں میں سے کسی کے لیے جائز نہیں کہ ان سے جنگ کرے مگر یہ کہ (امان دینے) میں کوئی خرابی ہو امام عہد ان کی طرف ڈال دے اور امان رد کر دے۔
سوال : کیا یہاں ایسا ہے جس کا امان دینا جائز نہیں؟
جواب : جی ہاں! ذمی، قیدی اور ایسے تاجر کا امان دینا جائز نہیں جو ان کے پاس جاتا ہو جیسا کہ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللّٰہ کے نزدیک محجور غلام کا امان دینا جائز نہیں مگر یہ کہ اسکا آقا جنگ کرنے میں اس کو اجازت دے دے اور حضرت ابو یوسف اور حضرت محمد رحمہما اللّہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس کا امان دینا صحیح ہے۔

No comments: